ETV Bharat / city

آئی ایس ایف کے ساتھ سی پی آیم کے اتحاد کا فیصلہ غلط تھا: ادھیر رنجن چودھری

ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ آئی ایس ایف کی وجہ سے ہماری شکست ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس کا آئی ایس ایف کے ساتھ اتحاد نہیں تھا۔

author img

By

Published : Jun 19, 2021, 10:57 PM IST

cpi's alliance with isf was wrong: Adhir Ranjan chowdhury
'آئی ایس ایف کے ساتھ سی پی آیم کے اتحاد کا فیصلہ غلط تھا'

کولکاتا: مغربی بنگال کانگریس کے ریاستی صدر و لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیررنجن چودھری نے آج ایک بار کہا ہے کہ مغربی بنگا ل اسمبلی انتخابات میں عباس صدیقی کی سیاسی جماعت آئی ایس ایف کے ساتھ اتحاد کرنے کا فیصلہ غلط تھا ۔خیال رہے کہ بنگال اسمبلی انتخابات میں بائیں محاذ، کانگریس کو ایک بھی سیٹ نہیں ملی جب کہ آئی ایس ایف کو ایک سیٹ پر جیت حاصل ہوئی ہے۔

ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ آئی ایس ایف کی وجہ سے ہماری شکست ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس کا آئی ایس ایف کے ساتھ اتحاد نہیں تھا۔ کانگریس کا صرف بائیں محاذ کے ساتھ اتحاد تھا۔ انہوں نے کہا کہ بائیں محاذ اور کانگریس نے آئی ایس ایف کے ساتھ اتحاد کی وجہ سے اپنی ساکھ کھودی۔

بنگال اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی کراری شکست کے بعد پہلی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ادھیررنجن چودھری نے کہا کہ بائیں محاذ نے ہمیں 92 سیٹ دی تھی آئی ایس ایف نے مرشدآباد میں ہمارے خلاف مرشدآباد میں 6 سیٹوں پرامیدوار کھڑا کیا ہے۔ ہمارے خلاف مہم چلائی اگر ہمارا اتحاد ہوتا تو وہ ہمارے خلاف مہم نہیں چلاتے۔ لیکن میں اب بھی کہتا ہوں کہ سی پی آئی ایم کے ساتھ ہمارا اتحاد تھا۔

ادھیررنجن چودھری نے کہا کہ بی جے پی کی جارحانہ مہم کا ترنمول کانگریس کو فائدہ ملا۔ لوگوں نے بی جے پی کے خوف سے ممتا بنرجی کو ووٹ دیا۔ کیوں کہ لوگوں کو یقین تھا کہ صرف ممتا بنرجی ہی مودی کا مقابلہ کرسکیں گی۔ ممتا بنرجی بھی بی جے پی کے خلاف خود کو پیش کرنے لگیں تھیں۔ جب کہ خود وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی 2024کے لوک سبھا انتخابات میں متحدہ اپوزیشن کی بات کرچکی ہیں۔

ادھیر رنجن چودھری نے کانگریس اور سی پی ایم اتحاد کے مستقبل سے متعلق کہا کہ جب تک دونوں فریقوں نے باضابطہ طور پر اتحاد کو توڑنے کا اعلان نہیں کیا ہے اتحاد برقرار رہے گا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.