ریاست مغربی بنگال کے ضلع بیربھوم کے رامپور ہاٹ میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے سی پی آئی ایم کے رہنما محمد سلیم نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی وجہ سے ریاست میں اور بی جے پی کے سبب ملک کے تعلیمی اداروں میں افراتفری کا ماحول ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی دونوں وشو بھارتی یونیورسٹی کو سیاست کی بھٹی میں جھونک چکی ہیں، جس کی وجہ سے تعلیمی ادارے کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
سی پی آئی ایم کے رہنما محمد سلیم نے کہا کہ ملک کے تمام تعلیمی ادارے اس وقت راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے نشانے پر ہے۔ آر ایس ایس کے لوگ اداروں پر قبضہ کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وشو بھارتی یونیورسٹی ایک تاریخ ہے لیکن سیاسی چقلش کی وجہ سے اس کے وقار کو خطرہ پیدا ہو گیا ہے جس ترنمول کانگریس اور بی جے پی اس کی ذمہ دار ہیں۔
سی پی آئی ایم پولیٹ بیورو کے رکن کا کہنا ہے کہ طاقت کی بدولت طالبات کی تحریک کو روندا نہیں جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ وشو بھارتی یونیورسٹی کے تین طالب علموں کو احتجاج کرنے پر معطل کردیا گیا تاہم جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں اویشی گھوش پر جان لیوا حملہ یہ سب سازش کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ نہ جے این یو میں طالبات کی آواز کو دبایا جا سکا اور نہ ہی وشو بھارتی یونیورسٹی کے وائس چانسلر بدوت چکرورتی کی جاری تحریک کچلی جاسکتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وشو بھارتی یونیورسٹی کے وائس چانسلر بدوت چکرورتی نے معطل پروفیسر کی دوبارہ بحالی کی حمایت میں احتجاج کرنے والے لفٹ فرنٹ طالبہ تنظیم کے تین رہنماؤں کو تین مہینے کے لیے معطل کردیا ہے۔