ETV Bharat / city

'ممتا بنرجی اور ارکان اسمبلی کے درمیان اعتماد کی کمی'

author img

By

Published : Jan 10, 2021, 10:50 PM IST

مغربی بنگال سی پی آئی ایم کے سرکردہ رہنما سوجن چکرورتی نے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی اور ارکان اسمبلی کے درمیان اعتماد کی کمی صاف طور سے ظاہر ہونے لگی ہے۔

West Bengal CPI (M) leader Sujan Chakraborty
مغربی بنگال سی پی آئی ایم کے سرکردہ رہنما سوجن چکرورتی

مغربی بنگال سی پی آئی ایم کے رہنما سوجن چکرورتی نے ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی بدلنے کے کھیل میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو اب تک جو نقصانات ہوئے ہیں اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

پارٹی تبدیل کرنے کے کھیل میں دونوں جانب کی ٹیمیں ایک ہی ہیں، صرف جرسی کے رنگ مختلف ہے، آنے والے دنوں میں بہت سی باتیں واضح ہو جائیں گی، سی پی آئی ایم کے رہنما کا کہنا ہے کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے بیشتر ارکان اسمبلی پارٹی سے خود کو علیحدہ کر چکے ہیں، ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی پر سے بھروسہ ختم ہونے کی وجہ زیادہ تر ارکان اسمبلی سیاست سے دور بھی ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کو اپنے ارکان اسمبلی کے بھروسے کا امتحان لینا چاہیے، ورنہ مستقبل میں اور نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، سوجن چکرورتی کے مطابق مغربی بنگال کی عوام بھی ترنمول کانگریس حکومت سے اوب چکے ہیں، لوگوں کو ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتا بنرجی سے مثبت پیغام کی توقع ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.