ETV Bharat / city

سی پی آئی ایم نندی گرام میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے لیے چیلنج: محمد سلیم - انتخابات کو پر تشدد بنانے

سی پی آئی ایم رہنما محمد سلیم نے کہا کہ سی پی آئی ایم ترنمول کانگریس اور بی جے پی دونوں کا سخت مقابلہ کر رہی ہے اور دونوں کو سخت چیلنج دے رہی ہے۔

cpim in nandigram giving tough fight to both tmc and bjp

author img

By

Published : Mar 31, 2021, 10:32 PM IST

سابق رکن پارلیمان و سی پی آئی ایم رہنما محمد سلیم نے پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ' سی پی آئی ایم نندی گرام میں بی جے پی و ترنمول کانگریس کو سخت مقابلہ دے رہی ہے۔ سی پی آئی ایم نے نہ صرف ان کا مقابلہ کیا ہے بلکہ انتخابات کو تہہ و بالا کرنے کی کوششوں بھی ناکام بنایا ہے۔ بی جے پی اور ترنمول دونوں کو نندی گرام میں ہماری امیدوار سے سخت چیلنج کا سامنا ہے جس سے دونوں ششدر ہیں۔ جہاں بھی سی پی آئی ایم مظبوط نظر آرہی ہے بی جے پی اور ترنمول کانگریس دونوں ان کے خلاف برسر پیکار نظر آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آئندہ کل مغربی بنگال میں دوسرے مرحلے کی پولنگ ہونی ہے۔ دوسرے مرحلے 30 نشستوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں پر تشدد واقعات رونما ہوئے تھے۔ جس کے مد نظر دوسرے مرحلے میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس مرحلے میں نندی گرام اسمبلی حلقہ میں بھی ووٹ ڈالے جائیں گے۔ جہاں پر ترنمول کانگریس بی جے پی اور سی پی آئی ایم میں سہ رخی مقابلہ ہے۔

نندی گرام میں ممتا بنرجی کا مقابلہ بی جے پی کے شبھیندو ادھیکاری اور سی پی آئی ایم کی میناکشی مکھرجی سے ہے۔

سی پی آئی ایم رہنما محمد سلیم نے آج اس سلسلے میں کہا کہ پہلے مرحلے میں انتخابات سے ایک روز قبل اور پولنگ کے دن بھی خوفزدہ کرنے کی کوشش کی گئی حملے کیے گئے لیکن ہمارے کارکن قابل تعریف ہیں جنہوں نے نہ صرف ان کا مقابلہ کیا بلکہ ان کوششوں کو بھی نا کام بنایا۔'

ترنمول کانگریس اور بی جے پی کی ساز باز ایک بار پھر سامنے آ گئی ہے۔ کیونکہ جہاں بھی سی پی آئی ایم سے ان کو سخت چیلینج کا سامنا ہے دونوں مل کر سی پی آئی ایم کے لوگوں کو پریشان کر رہے ہیں۔ نندی گرام میں بھی سی پی آئی ایم دونوں کو سخت چیلنج دے رہی ہے۔ جس کی وجہ سے دونوں ششدر و پریشان ہیں۔ ترنمول کانگریس اور بی جے پی دونوں کی طرف سے انتخابات کو پر تشدد بنانے اور عام لوگوں کو خوفزدہ کرنے کی کوششوں ہورہی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ' سی پی آئی ایم نے نہ صرف مقابلے میں ہے بلکہ سازش کو ناکام بھی بنایا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی بوکھلاہٹ میں ایک دوسرے پر الزام تراشیاں کر رہے ہیں۔ نندی گرام سانحہ کی سچائی بھی سامنے آرہی ہے کہ کیسے ایک سازش کے تحت نندی گرام میں خونی تماشا کیا گیا تھا اور اس وقت کی بایاں محاذ کی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لیے یہ سب سازش کی گئی تھی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.