کولکاتا: ریاست مغربی بنگال میں 27 فروری کو 108 میونسپلٹیوں کے لئے ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں اب ایک ہفتے سے کم وقت رہ گیا ہے۔ اسی درمیان گارولیا میونسپلٹی کے وارڈ نمبر سات سے سی پی آئی ایم کی امیدوار روزینہ خاتون نے کہا کہ وہ عوام کو بنیادی سہولیات دلانے کے لیے ہی انتخابی میدان میں اتری ہیں Municipal Corporation Election West Bengal۔
سی پی آئی ایم کی امیدوار روزینہ خاتون نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پتہ ہے کہ ان کا مقابلہ تجربہ کار سیاسی رہنما سے ہے لیکن وہ کسی بھی قیمت پر پیچھے ہٹنے والی نہیں ہے Rozina Khatoon, CPI (M) candidate for Garulia Municipality, North 24 Parganas۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو روزگار سے جوڑنے کا منصوبہ ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نوجوانوں کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرتی ہے اس سلسلے کو ختم کرنا ہے۔