خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس کے تقریباً 4 لاکھ 56 سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں، وہیں 14 ہزار 400 سے زائد افراد وائرس کی زد میں آکر ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔
اس درمیان مغربی بنگال کی ممتا بنرجی حکومت نے لاک ڈاؤن کو 31 جولائی تک کے لیے بڑھادیا ہے، 31 جولائی تک ریاست میں نہ تو ٹرین خدمات بحال ہوگی اور نہ ہی میٹرو خدمات شروع ہوگی اس کے علاوہ اسکولز اور کالجز کو بھی بند رکھا جائے گا۔ مغربی بنگال کی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن بڑھانے کا حکم جاری کیا ہے۔
غور طلب ہے کہ اس مرحلہ کا لاک ڈاؤن صرف کورونا وائرس متاثرہ علاقے میں لگایا جائے گا، جبکہ ریاست میں اس قبل لاک ڈاؤن کو 30 جون تک بڑھایا گیا تھا۔ 30 لاک ڈاؤن کا پانچواں مرحلہ بھی ختم ہورہا ہے جسے ان لاک 1.0 کا نام بھی دیا گیا ہے'۔