ETV Bharat / city

کوچ بہار فائرنگ: ریاستی سطح پر احتجاج کا اعلان

کوچ بہارسانحہ پر ترنمول کانگریس ریاست بھر میں احتجاج کرے گی۔ ممتا بنرجی مہلوکین کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گی۔

Cooch Behar Firing: TMC To Hold Protests In 'every Block in West Bengal

author img

By

Published : Apr 10, 2021, 8:00 PM IST

کولکاتا: کوچ بہار کے شیتل کوچی میں مرکزی فورسیز کی مبینہ فائرنگ کے خلاف ترنمول کانگریس نے ریاست بھر میں احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

ترنمول کانگریس کے صدر دفتر ترنمول بھون میں منعقد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےسینئر ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ مرکزی فورسیز کی فائرنگ میں پانچ افراد کی موت کے بعد ترنمول کانگریس نے ریاست کے تمام بلاکوں میں احتجاج کرنے اور جلوس نکالنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی ہدایت کے بعد پارٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے اس واقعے کے لیے ممتا بنرجی کو ذمہ داری ٹھہرایا ہے۔ ریاستی وزیر سبرتو مکھرجی نے کہاکہ 'وزیر اعظم ہر لمحہ لوگوں کو قتل کرنے کے لیے اکسارہے ہیں۔ بی جے پی کے اکسانے پر ہی نندی گرام میں ممتا بنرجی پر حملہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے آج جس طریقے سے اس واقعے پر بیان بازی کی ہے وہ افسوس ناک ہے۔'

انہوں نے کہا کہ مرکزی فورسیز نے کوتل گاؤں کے شیتل کوچی میں فائرنگ کرکے پانچ افراد کو ہلاک کردیا۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت حمید الحق، امین الحق، منیرالحق اور نور عالم کے طور پر ہوئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر رد و بد ل کیا ہے۔ ایس پی اے ڈی جی اور ڈی جی کو ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔ راجبشی برادری کے ممتاز ممبر، گریندر ناتھ برمن پر کچھ دن پہلے بی جے پی کے ورکروں نے حملہ کیا تھا۔ ہم ان فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ یہ ایک سازش ہے اور یہ سازش مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے تیار کیا ہے'۔

سبرتو مکھرجی نے کہا کہ نریندر مودی اور امیت شاہ وہ کررہے ہیں جو آزاد بھارت میں کبھی نہیں ہوا۔ امت شاہ کے حکم پر 5 افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ یہ شرم کی بات ہے۔ لوگوں کو ڈرانے کے لیے یہ سب کیا جارہا ہے۔ امت شاہ مایوس ہیں۔ بنگال کے عوام اسے معاف نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر بلاک میں کالی پٹی کے ساتھ ایک احتجاجی جلوس نکالا جائے گا اور امت شا ہ سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جائےگا وزیراعلیٰ متوفی کے لواحقین سے ملیں گے۔ اس واقعے نے بنگال کو بدنام کردیا ہے۔ یہاں پر امن انتخابات ہوتے تھے'۔

سوگتا بوس نے کہاکہ یہ مہلوکین ووٹنگ کے لیے قطار میں کھڑے ہوئے تھے کہ بی جے پی کے غنڈے انہیں دھمکیاں دینے لگے۔ مرکزی پولیس فورسیز نے بی جے پی کے اشارے ان پانچوں پر فائرنگ کردی۔ ہنگامہ آرائی کرنے والو ں پر روک لگانے کی مرکزی فورسیز کی ہمت نہیں ہوئی'۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.