مرشدآباد ضلع کے بھرت پور سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی ہمایوں کبیر پولیس افسران کو دھمکی آمیز متنازعہ بیان دیا ہے Controversial statement by Trinamool Congress Leader Humayun Kabir۔ جس کے بعد مخالف جماعتوں کے رہنماؤں نے انہیں تنقید بنائے ہیں۔
ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی ہمایوں کبیر پارٹی کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھرت پور تھانے کے او سی اگر صحیح راستے پر آ جاتے ہیں تو ٹھیک ہے ورنہ ان کو یہاں سے چلتا کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی ہیں۔ یہاں ان کی کہی گئی بات آخری بات ہوگی۔ تھانے کے او سی کو ہر حال میں میری باتیں ماننی پڑے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ تھانے کے او سی اگر بات نہیں مانتے ہیں تو انہیں ایسی جگہ تبادلہ کیا جائے گا اس کے بارے میں تصور بھی نہیں کر سکتے ہیں۔
رکن اسمبلی کے مطابق بھرپور کے او سی پر ضمنی انتخابات کے دوران بی جے پی کی طرف سے کام کرنے کا الزام ہے. انہیں اس معاملے پر وضاحت کرنی پڑے گی۔
دوسری طرف ہمایوں کبیر کے متنازع بیان پر کانگریس Congress Party West Bengal کا کہنا ہے کہ ریاست مغربی بنگال میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی پولیس سپرنٹنڈنٹ، رکن پارلیمان ڈپٹی پولیس کمشنر اور کاونسلرز تھانے کے آفیسر انچارج کے رول ادا کرنے لگے ہیں۔
مزید پڑھیں:
سی پی آئی ایم CPIM West Bengal کے مطابق ریاست میں پولیس انتظامیہ کو اس سے پہلے اتنے دباؤ میں کام کرتے ہوئے کبھی بھی نہیں دیکھا گیا تھا۔