ETV Bharat / city

ادھیر رنجن چودھری کو اپنے آبائی ٹاؤن میں مخالفت کا سامنا کرنا پڑا - اردو نیوز کولکاتا

مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے بہرامپور میں پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری کو اپنے آبائی ٹاؤن میں ترنمول کانگریس کے حامیوں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ کانگریسی رہنما ادھیر رنجن چودھری نے ترنمول کانگریس کے حامیوں کی جانب سے گو بیک کے نعرے لگانے اور سیاہ جھنڈے دکھانے پر وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو خط لکھ کر احتجاج کیا۔

adhir ranjan choudhary
ادھیر رنجن چودھری
author img

By

Published : Sep 3, 2021, 10:48 PM IST

ذرائع کے مطابق آج دن میں مرشدآباد ضلع کے بہرامپور میں ادھیر رنجن چودھری کے قافلے کے سامنے ترنمول کانگریس کے سینکڑوں حامی آکر احتجاج کرنے لگے۔ ترنمول کانگریس کے حامی رانین نگر پنچایت پردھان مصطفیٰ الرحمن کی گاڑی پر حملے میں ان کے ڈرائیور کی موت کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ ترنمول کانگریس کا الزام ہے کہ اس حملے میں کانگریس کے کارکنان ملوث تھے۔

ترنمول کانگریس کے حامیوں نے ادھیر رنجن چودھری کے خلاف احتجاج کے دوران ناکہ بندی کردی گئی جس کے سبب آمدورفت پوری طرح سے ٹھپ پڑ گئی۔

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری کو مخالفین کے درمیان سے بحفاظت جانے کے لئے راہ ہموار کی۔

لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے۔ اس کی مخالفت ہونی چاہیے۔ احتجاج کے دوران قافلے کو روک دینا جائز نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:

ادھیررنجن چودھری کا ممتابنرجی کو خط

کانگریسی رہنما ادھیر رنجن چودھری کا کہنا ہے کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو اس سلسلے میں خط لکھا گیا ہے۔ ان سے اس معاملے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ ترنمول کانگریس کے حامی رانین نگر پنچایت پردھان مصطفیٰ الرحمن کی گاڑی پر حملے میں ان کے ڈرائیور کی موت کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ ترنمول کانگریس کا الزام ہے کہ اس حملے میں کانگریس کے کارکنان ملوث تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.