کولکاتا: کانگریس پردیش کمیٹی Congress Prdesh Party کے نائب صدر محمد مختار نے کہا کہ کانگریس ایک قومی سیاسی جماعت ہے، ترنمول کانگریس ہو یا کوئی اور ان میں اسے (کانگریس) کو ختم کرنے کی طاقت نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ وقت کم ہونے کے باوجود ہماری سیاسی جماعت کارپوریشن انتخابات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ ترنمول کانگریس کو اس مرتبہ کافی نقصان ہو سکتا ہے۔ کانگریس ایک قومی سیاسی جماعت ہے، ترنمول کانگریس ہو یا کوئی اور ان میں اسے (کانگریس) کو ختم کرنے کی طاقت نہیں ہے۔ ممتا اور مودی میں کوئی فرق نہیں ہے۔ دہلی میں مودی اور بنگال میں ممتا دونوں ایک سکہ کے دو پہلو ہے۔ بنگال کے لوگوں کو یہ باتیں سمجھ میں آنے لگے ہیں۔