مغربی بنگال پردیش کانگریس کی جانب سے ہاجرہ میں واقع ٹاؤن ہال میں کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات Kolkata municipal corporation election 2021 میں کانگریس کے امیدواروں کی حوصلہ افزائی کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر کانگریس کے تمام امیدواروں کو گلدستہ اور ایک ایک گلاب پیش کیا گیا اور انہیں نیک خواہشات پیش کی گئی۔ وارڈ نمبر 66 سے کانگریس کے سید محمد احسان نے جلسے کے اختتام پر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سخت تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس نے ریاست کے اقلیتی طبقے بالخصوص مسلمانوں کی ترقی کے لیے کچھ بھی نہیں کیا ہے، ترقی کے نام پر اقلیتی طبقے کے لوگوں کے جذبات سے کھلواڑ کیا جاتا ہے۔
کانگریسی رہنما کا کہنا ہے کہ وعدے اور اعلان تو کیے جاتے ہیں لیکن بہت ہی کم اس پر عمل کیا جاتا ہے اور مسلمانوں کو گمراہ کیا جاتا ہے، پوری ریاست میں یکساں حال ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Kolkata Municipal Corporation Election: وارڈ نمبر 77 کی کانگریس امیدوارہ سیدہ بانو کا مسائل کو حل کرنے کا وعدہ
واضح رہے کہ کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 66 سے ترنمول کانگریس کے ٹکٹ پر ریاستی وزیر جاوید احمد خان کے صاحبزادے فیض احمد خان انتخابات 2021 میں قسمت آزما رہ رہے ہیں۔
اس کے علاوہ وارڈ نمبر 66 سے سید محمد احسان آل انڈیا کانگریس کے امیدوار ہیں جبکہ سی پی آئی ایم نے شکیل اختر کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔