ETV Bharat / city

کولکاتا میں زرعی بل کے خلاف احتجاج - زرعی بل کے خلاف مظاہرہ

کولکاتا میں ترنمول کانگریس اور کانگریس نے مرکز کے زرعی بل کے خلاف مظاہرہ کیا اور دھرمتلہ کے گاندھی مورتی کے پاس خواتین ترنمول کانگریس کے کارکنان نے احتجاج کیا۔

congress and tmc protest against farm bill in kolkata
کولکاتا میں زرعی بل کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Sep 22, 2020, 5:14 PM IST

مرکزی حکومت کی زرعی بل کے خلاف گذشتہ روز ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے ریاستی سطح پر تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا، ساتھ ہی پارلیمنٹ میں بھی زرعی بل کے خلاف لڑائی جاری رکھنے کی بات کہی تھی، پردیش کانگریس کے صدر ادھیر چودھری نے بھی زرعی بل کی سخت مخالفت کی تھی۔

کولکاتا میں زرعی بل کے خلاف احتجاج

آج ریاست مغربی بنگال کے کارکنان نے بھی کولکاتا کے سڑکوں پر اتر کر زرعی بل کے خلاف احتجاج کیا، کانگریسی کارکنان نے احتجاجی ریلی نکال کر مولا علی موڑ پر کچھ وقت کے لیے آمد ورفت کو بھی متاثر کیا۔

وہیں کانگریس حامیوں نے زرعی بل کی کاپی جلاکر اس بل کے خلاف احتجاج کیا، گاندھی مورتی کے پاس ترنمول کانگریس خواتین نے ریاستی وزیر چندریما بھٹاچاریہ کی قیادت میں بل کی مخالفت میں نعرے بازی کی اور دھرنے پر بیٹھی رہیں۔

بایاں محاذ کی طرف سے بھی بل کو کسان مخالف بتایا گیا ہے، بایاں محاذ نے اعلان کیا ہے کہ وہ مسلسل اس بل کے خلاف سڑکوں پر اتریں گے اور بل کی مخالفت میں واپس لئے جانے تک تحریک چلائیں گے۔

ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کہا کہ یہ بل ملک میں قحط کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، اس کے علاوہ انہوں نے کہا تھا کہ ان کی پارٹی اس بل کی مخالفت میں تحریک چلائینگی اور وہ اس آمریت کے آگے سر نہیں جھکائیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.