ETV Bharat / city

'ترنمول کانگریس کا زوال قریب ہے' - ترنمول کانگریس

بنگال میں حزب اختلاف کے رہنما عبدالمنان نے کہا کہ' ترنمول کانگریس کو اپنی غلطیوں کی سزا مل رہی ہے'۔

congress and left front criticizes ruling party tmc
'ترنمول کانگریس کا زوال عنقریب'
author img

By

Published : Jan 22, 2021, 7:23 PM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ستارے گردش میں ہیں۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی تمام تر کوششوں کے باوجود پارٹی کا اندرونی انتشار ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔

congress and left front criticizes ruling party tmc
'ترنمول کانگریس کا زوال عنقریب'

اسمبلی انتخابات سے قبل چھوٹے بڑے رہنماؤں کے ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر جانے کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے، جس کے نتیجے میں اپوزیشن پارٹیاں ترنمول کانگریس کو ہدف تنقید بنانے کا موقع نہیں چھوڑ رہی ہیں۔

حزب اختلاف کے رہنما عبدالمنان نے کہا کہ' ترنمول کانگریس کو اس وقت اپنے سب سے برے دور کا سامنا ہے'۔ انہوں نے کہا کہ' کوئی اور نہیں بلکہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی ہی اس کی ذمہ دار ہیں'۔ا نہوں نے کانگریس اور بائیں محاذ کو ختم کرنے کے لئے جو کچھ بھی کیا وہ سب گھوم کر ان کے سامنے آ رہا ہے'۔

عبدالمنان نے کہا کہ' ترنمول کانگریس کا زوال شروع ہو چکا ہے، اور عنقریب مکمل طور پر اس کا خاتمہ ہو جائے گا' اسمبلی میں بائیں محاذ کے رہنما سوجن چکرورتی نے کہا کہ' حیرت کی بات ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے اندر ترنمول کانگریس کے ایک رکن اسمبلی اور ایک وزیر نے استعفی دے دیا'۔

مزید پڑھیں: ووٹرلسٹ میں روہنگیا اور بنگلہ دیشیوں کے نام ہونے کا ثبوت نہیں: چیف الیکشن کمشنر

انہوں نے کہا کہ' اب تو خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ اسمبلی انتخابات سے قبل ترنمول کانگریس ختم نہ ہو جائے'۔ سوجن چکرورتی نے کہا کہ' دنیا بہت چھوٹی ہے۔ایک وقت تھا کہ جب ممتا بنرجی نے بائیں محاذ اور کانگریس کو توڑ کر اپنا گھر آباد کیا تھا، آج ایک وقت ہے کہ بی جے پی ان کے گھر کو تباہ کر نے کی سازش میں مصروف ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.