بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر چند روز قبل ہی دہلی میں وزیر داخلہ امت شاہ سے ملے تھے اور ریاست میں امن و امان پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ جس کے بعد سے ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کی طرف سے جگدیپ دھنکر پر نکتہ چینی جاری ہے۔
واضح رہے کہ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے گذشتہ کل ملک کے تمام ریاستوں کے اسمبلیوں کے اسپیکر کے ساتھ ورچول میٹنگ کی تھی۔ اس میٹنگ کے دوران مغربی بنگال اسمبلی کے اسپیکر بمان بندھوپادھیائے نے کہاکہ بنگال کی تاریخ میں کبھی بھی کسی گورنر نے اسمبلی کے کام کاج میں اس طرح کی مداخلت کی مثال نہیں ملتی ہے۔ غریبوں کے حق کے لیے لائے گئے بل کو بھی انہوں نے روک رکھا ہے۔'
انہوں نے گورنر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ مرکزی حکومت کے نمائندہ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ ریاستی اسمبلی کے اسپیکر بمان بندھوپادھیائے ریاستی اسمبلی الیکشن کے دورا گورنر جگدیپ دھنکر کے رول پر بھی سوال اٹھائے۔'
وہیں دوسری جانب گورنر جگدیپ دھنکر پر ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کی جانب سے بھی لگاتار نکتہ چینی جاری ہے۔ ترنمول کانگریس کے ایم پی پرسون بنرجی نے جگدیپ دھنکر کو خطرناک آدمی کہا ہے۔ پرسون بنرجی نے کہاکہ بنگال کے گورنر بی جے پی کے رہنماؤں کی طرح پیش آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ لوک سبھا میں ریاستی گورنر کے عہدے کو ہی ختم کرنے کا مطالبہ کریں گے۔'