مغربی بنگال کے ضلع ہگلی کے پارشوڑہ میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ' مذہبی نعرے بازی کرنے والوں کو جب وزیر اعظم کی موجودگی کا خیال نہیں ہے تو میری قدر وہ کیوں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ' بی جے پی کے حامیوں نے میرا نہیں بلکہ مغربی بنگال کے وقار کو مجروح کیا ہے۔ پوری ریاست کے لوگوں کی بے عزتی کی ہے۔
پارشوڑہ میں وزیراعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ' سب سے حیرت کی بات ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کے سامنے مجھے ہدف تنقید بنایا گیا انہوں نے سبھی موضوع پر بات کی لیکن اس معاملے میں وہ بالکل خاموش رہے۔
ممتابنرجی کا کہنا ہے کہ' وزیراعظم نریندر مودی کو بھی اس کی مخالفت کرنی چاہئے تھی، لیکن انہوں نے اس سلسلے میں کچھ بھی نہیں کہا بلکہ ایسے موقع پر بھی انہوں نے اپنی پارٹی کا ہی گنگان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس 'ماں ماٹی مانش' کی جماعت ہے اور عام لوگ اس پارٹی کو چلاتے ہیں۔
مزید پڑھیں: اداکارہ کوشانی اور پیا سین گپتا ترنمول کانگریس میں شامل
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتہ نیتاجی سبھاش چندر بوس کی یوم ولادت کے موقع پر وکٹوریہ میموریل ہال میں منعقد تقریب کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کے سامنے ہی بی جے پی کے حامیوں نے وزیراعلی ممتا بنرجی کو ہدف تنقید بناتھ ہوئے ان کے اسٹیج پر جاتے وقت 'جے شری رام کے نعر بلند کیے تھے'۔ وزیراعلی ممتا بنرجی کی تقریر کے دوران وہاں موجود چند لوگوں نے جے شری رام کی نعرہ لگائے تھے۔