ETV Bharat / city

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی بنگال کے عوام کو پیشگی عید مبارک

تیسری مرتبہ کے لیے وزیراعلیٰ کا حلف لینے کے بعد ممتا بنرجی آج پہلی مرتبہ مغربی بنگال اسمبلی پہنچی اور اسمبلی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے اقلیتی طبقے کو عید کی پیشگی مبارکباد دی۔

cm mamata banerjee wishes advance eid mubarak to minority

author img

By

Published : May 8, 2021, 5:44 PM IST

تیسری مرتبہ کے لیے وزیراعلیٰ کا حلف لینے کے بعد ممتا بنرجی آج پہلی مرتبہ مغربی بنگال اسمبلی پہنچی اور اسمبلی اجلاس کو خطاب کیا۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اسمبلی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے ملک اور ریاست مغربی بنگال کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاکہ' مغربی بنگال ملک کی ترقی یافتہ ریاستوں میں سے ایک ہے اور یہاں تمام مذاہب کے لوگ مل جل کر خوشی خوشی رہتے ہیں۔ چند لوگوں نے بنگال کے پرامن ماحول کو مکدر کرنے کی کوشش کی تھی لیکن عوام نے انہیں ان کی سازش کو ناکام بنانا دیا۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اسمبلی میں آج اقلیتی طبقے کو پیشگی عید مبارک دیتے ہوئے کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرنے اور احتیاط کے ساتھ عید منانے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہاکہ چند دنوں بعد ہی عید ہے۔ اس کے لیے اقلیتی طبقے کے ساتھ ساتھ تمام لوگوں کو پیشگی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔'

ممتا بنرجی نے کہاکہ میں اپنے اقلیتی طبقے کے بھائیوں سے اپیل کرتی ہوں کہ خوشی خوشی عید منائیں مگر احتیاط کے ساتھ'۔

انہوں نے کہاکہ اس دوران کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کریں اور کورونا وائرس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں اہم رول ادا کریں'۔

دوسری طرف وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اسمبلی ہال میں لفٹ فرنٹ اور کانگریس کی عدم نمائندگی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔'

انہوں نے کہاکہ اسمبلی کی 46 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ اسمبلی ہال میں لفٹ فرنٹ اور کانگریس کے نمائندے نہیں ہیں۔ اس پر بے حد افسوس ہے۔'

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے گزشتہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مختلف مطالبات کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ چکی ہیں۔

اس سے قبل انہوں نے ویکسین، آکسیجن اور کورونا سے لڑنے کے لئے دوسری سہولیات مہیا کرانے کے لئے وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ چکی ہیں.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.