مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے شیام نگر کے اناپورنا فٹبال گراؤنڈ میں ترنمول کانگریس کے امیدوار سومناتھ شیام شوم کی حمایت میں عوامی جلسے کو خطاب کیا۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی تقریر سننے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں لوگ گراؤنڈ میں موجود تھے جن میں خواتین کی تعداد قابل ذکر ہے۔
اناپورنا گراؤنڈ میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے عوام سے قومی یکجہتی کے لیے ووٹ کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں اس وقت اسمبلی انتخابات 2021 کے ساتھ رمضان سمیت مختلف تہوار کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے لیے میں تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ ہمیں اقتدار سے زیادہ عوام کی حمایت اور محبت کی ضرورت ہے۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ جس طرح سے گزشتہ دو مرتبہ عام لوگ نے 'ماں ماٹی مانش' کی پارٹی ترنمول کانگریس کے ہاتھوں میں بنگال کی باگ ڈور سونپی ہے ٹھیک اسی طرح اس مرتبہ بھی خدمات کا موقع دیں گے'۔
انہوں نے کہا کہ' بنگال میں مذہب، نفرت اور نظریات کی سیاست کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو اسی سیاست کی وجہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔'
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو ملک سے زیادہ اقتدار کی فکر ہے۔ اسی وجہ سے انہیں کورونا وائرس پر قابو پانے سے زیادہ بنگال کے لوگوں کو گمراہ کرنے کی فکر ہوتی ہے'۔
انہوں نے کہا کہ' نریندر مودی، امت شاہ روزانہ بنگال میں جلسہ و جلوس کرنے کے لیے آتے ہیں۔ وہ دونوں خود آتے ہیں اور اپنے ساتھ ساتھ سینکڑوں لوگوں کو لاتے ہیں۔ ان لوگوں کی کوئی ٹیسٹ نہیں ہوتی ہے'۔
ممتابنرجی نے کہا کہ' بیرونی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے رہنما کورونا وائرس اپنے ساتھ لائے ہیں اور بنگال کے لوگوں کو متاثر کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ' بنگال کے عوام کو خود فیصلہ کرنا ہوگا کہ کورونا وائرس سے متاثر بیرونی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے رہنماؤں کو ریاست میں داخل ہونے سے کیسے روکیں گے'۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاکہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے کورونا ویکسن دیتی تو ریاست اس بیماری سے پہلے ہی نجات پا چکی ہوتی'۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی جگتدل سے ترنمول کانگریس کے امیدوار سومناتھ شیام کی حمایت میں انتخابی جلسے جلسے کی قیادت کی اور ترنمول کے امیدوار کو جتانے کی اپیل کی'۔