ETV Bharat / city

ممتا بنرجی کی بیرونی رہنماؤں سے ہوشیار رہنے کی اپیل

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ بیرونی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنما اسمبلی انتخابات کے لیے ہی مسلسل ریاست کے دورے پر آرہے ہیں، لیکن اسمبلی انتخابات ختم ہوتے ہی ان کے دورے کا سلسلہ بھی ختم ہو جائے گا اور پھر انہیں بنگال سے کوئی مطلب بھی نہیں رہے گا۔

author img

By

Published : Jan 25, 2021, 9:28 PM IST

cm mamata banerjee
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی

ریاست مغربی بنگال کے ضلع ہگلی کے پارشوڑہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی ممتا بنرجی نے بی جے پی اور اس کے رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

وزیراعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ بیرون ریاستوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماؤں کے لیے مغربی بنگال میں کوئی جگہ نہیں ہے، کیونکہ ان لوگوں کو بنگال کی عوام سے کوئی ہمدردی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنما اسمبلی انتخابات کے لیے ہی مسلسل ریاست کے دورے پر آرہے ہیں، لیکن اسمبلی انتخابات ختم ہوتے ہی ان کے دورے کا سلسلہ بھی ختم ہو جائے گا اور پھر انہیں بنگال سے کوئی مطلب بھی نہیں رہے گا۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کہا کہ بیرونی لوگوں کو نہ عوام سے کوئی مطلب اور نہ تہذیب و ثقافت سے، بیرونی لوگوں نے ودیا ساگر کے مجسمے کو نقصان پہنچایا، اس کے بعد نوبل انعام یافتہ رابندرناتھ ٹیگور کی بے عزتی کی اور نیتاجی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش کے موقع پر ہنگامہ کیا۔

وزیراعلی ممتا بنرجی کے مطابق ہر شخص کو مذہبی نعرہ بازی کرنے کا پورا حق حاصل ہے لیکن اس کے لیے مناسب جگہ ہونی چاہئے، ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے رہنماؤں کے پاس جعلی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کام کیا ہے، اس سے عام لوگوں کو ہوشیار رہنے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.