ETV Bharat / city

سماجی و فلاحی تنظیموں کی بی جے پی کے خلاف مہم

author img

By

Published : Mar 18, 2021, 11:01 PM IST

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں جہاں ایک طرف بی جے پی کے خلاف ترنمول کانگریس اور متحدہ محاذ سرگرم ہے تو دوسری جانب سماجی و حقوق انسانی کی تنظیمیں بھی بی جے پی کے خلاف سرگرم ہیں۔ دستور بچاؤ بنگال بچاؤ منچ جس میں متعدد تنظیمیں شامل ہیں پوری ریاست میں "بی جے پی کو ووٹ نہیں" مہم چلا رہی ہیں۔

civic society compaign against bjp in bengal

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے مدنظر سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں عروج پر ہے۔ چوتھے مرحلے کے لیے پرچہ نامزدگی کا سلسلہ بھی شروع ہونے والا ہے۔ بی جے پی نے بھی اپنے امیدواروں کی تیسری فہرست جاری خر دی ہے۔ اس بار مغربی بنگال کا اسمبلی انتخابات قدرے مختلف نظر آرہا ہے۔ ایک طرف بی جے پی تو دوسری جانب ترنمول کانگریس تو ایک الگ محاذ بنا ہے جو ترنمول کانگریس اور بی جے پی دونوں کے خلاف ہے۔

بی جے پی بنگال کے اقتدار کو حاصل کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھنا چاہتی ہے۔ بی جے پی کے خلاف ترنمول کانگریس اور متحدہ محاذ میں شامل بایاں محاذ، کانگریس اور انڈین سیکولر فرنٹ تو سرگرم ہیں ہی بنگال کی مختلف سماجی و حقوق انسانی کی تنظیمیں نے بھی محاذ کھول رکھا ہے۔ ان تنظیموں کی جانب سے نو ووٹ ٹو بی جے پی مہم چلائی جا رہی ہے۔ دستور بچاؤ بنگال بچاؤ منچ کی جانب سے پوری ریاست میں یہ مہم چلائی جارہی ہے۔

ویڈیو

دستور بچاؤ بنگال بچاؤ منچ کے کنوینر چھوٹن داس نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اس بار کا اسمبلی انتخابات بالکل مختلف ہے اس بار صرف بنگال کے اقتدار کی لڑائی نہیں ہے بلکہ ملک میں جمہوریت رہے گی یا نہیں حقوق انسانی بچے گا یا نہیں سیکولرزم رہے گا یا نہیں اس کا فیصلہ ہوگا۔'

انہوں نے کہا کہ' بنگال میں بی جے پی اقتدار پر قابض ہونا چاہتی ہے اور اس کا پہلا مقصد ہمارے ملک کے دستور کو ختم کرنا ہے۔ جہاں جہاں ان کی حکومت ہے وہاں مسلمانوں کے ساتھ دلتوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے سب کو معلوم ہے۔ اتر پردیش اس کی ایک مثال ہے۔ اب لڑائی صرف بنگال کے اقتدار کی نہیں ہے بلکہ سیکولرزم کی بقا کی دستور کی بقا کی ہے۔ اس لیے ہم پوری ریاست میں گھوم گھوم کر لوگوں سے اپیل کر رہے ہیں کہ بی جے پی کو ایک بھی ووٹ نہ دیں۔'

دستور بچاؤ بنگال بچاؤ منچ میں شامل جماعت اسلامی کے ریاستی سیکریٹری شاداب معصوم نے کہا کہ' پورے بنگال میں ہم لوگ بی جے پی کے خلاف مہم چلا رہے ہیں اور لوگوں سے اپیل کر رہے کہ ان کو ووٹ نہ دیں کیونکہ بی جے پی اور آر ایس ایس ایسی جماعت ہے جو پورے ملک کو بیچنے کے در پہ ہے۔ پورے ملک میں لوگوں کو تقسیم کرکے اپنا فائدہ کرنا چاہتی ہے۔ ایسی طاقتیں بنگال میں پنپنے نہ پائے ان کو زمین نہ ملیں اس کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے اور عوام بھی ان کے عزائم سے واقف ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.