ETV Bharat / city

ممتا بنرجی پر حملہ کی جانچ سی آئی ڈی کے ذمہ - موقع واردات کا جائزہ لیں گے

مغربی بنگال وزیر اعلی ممتا بنرجی پر مبینہ حملہ کی جانچ کی ذمہ داری اب سی آئی ڈی کو سونپی گئی ہے۔

CID takes over probe into 'attack' on Mamata Banerjee in Nandigram

author img

By

Published : Mar 20, 2021, 9:31 PM IST

کولکاتا: نندی گرام میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد ممتا بنرجی پر ہوئے مبینہ حملے کے واقعے کی جانچ کی ذمہ داری اب سی آئی ڈی کو دیدی گئی ہے۔ اس سے پہلے سات رکنی اسپیشل ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی جا چکی ہے۔ سی آئی ڈی ذرائع کے مطابق، سی آئی ڈی کی خصوصی ٹیم کے افسران کل اتوار کی صبح موقع واردات کا جائزہ لیں گے۔ اس مقام کا جائزہ لے گی جہاں پر ممتا بنرجی زخمی ہوئیں تھیں۔ عینی شاہدیں اور مقامی پولیس اہلکاروں سے بات چیت کریں گے۔

نندی گرام سے ترنمول کی امیدوار ممتا بنرجی نے 10 مارچ کو دوپہر کے وقت ہلدیہ کے سب ڈویژنل کلکٹرکے دفتر میں اپنی نامزدگی جمع کرانے کے بعد سوناچورا کے مندر میں پوجا کرنے گئیں۔ شام کے وقت مقامی برولیا بازار سے گزررہی تھیں کہ اچانک ان کی گاڑی سے چند افراد ٹکرا گئے اور ممتا بنرجی ٹانگ میں شدید چوٹ آئی۔ پہلے انہیں مقامی ہسپتال لے جایا گیا۔ مگر بعد میں انہیں کولکاتا پہنچایا گیا۔ ممتا بنرجی کے پائوں میں چوٹ لگی ہے۔ تین دن ہسپتال میں رہنے کے بعد ممتا بنرجی گھر لوٹ گئیں اور اب انتخابی مہم میں وہیل چیئر پر بیٹھ کر ہی مہم چلارہی ہیں۔

ممتا بنرجی نے الزام عاید کیا ہے کہ یہ سازش کے تحت انجا م دیا گیا ہے۔ اس واقعے کے بعد الیکشن کمیشن اور ترنمول کانگریس کے درمیان لفظی تکرار بھی ہوئی ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.