ETV Bharat / city

ممتا بنرجی کو ہسپتال سے چھٹی ملی

author img

By

Published : Mar 12, 2021, 5:09 PM IST

Updated : Mar 12, 2021, 9:03 PM IST

ممتا بنرجی کو ہسپتال سے چھٹی مل گئی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔ ڈاکٹروں نے ممتا کو ایک ہفتے بعد دوبارہ چیک اپ کے لیے بلایا ہے۔

The Chief Minister can return home from the hospital today

کولکاتا: گذشتہ دنوں وزیراعلی ممتا بنرجی ایک انتخابی مہم کے دوران زخمی ہوگئی تھیں۔ انہیں علاج کے لیے کولکاتا کے ایس ایس کے ایم ہسپتال لایا گیا تھا۔ جہاں چیک اپ اور علاج کے بعد انہیں آج ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔

ویڈیو

ایس ایس کے ایم ہسپتال کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ممتا بنرجی کی درخواست پر ہسپتال نے انہیں چھٹی دے دی ہے۔ ہسپتال نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز انہیں 48 گھنٹے اور نگرانی میں رکھنا چاہتے تھے، تاہم انہوں نے ڈسچارج کی درخواست کی جس کے بعد انہیں چھٹی دے دی گئی۔

خیال رہے کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی گذشتہ دنوں نندی گرام میں انتخابی مہم کے دوران زخمی ہوگئیں تھی۔ بدھ کے روز ترنمول نے اپنے سیاسی مخالفین کو اس حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا ، اور اسے ایک سازش قرار دیا تھا۔ ترنمول کے رکن پارلیمنٹ ڈیرک او برائن نے کہا کہ اس واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جانا چاہیے۔ واقعہ کے 30 منٹ کے اندر دیئے گئے بیانات قابل مذمت ہیں۔'

او برائن نے اس غم و غصے کا اظہار کانگریس کے ریاستی صدر ادھیر رنجن چودھری کے ایک بیان کے بعد کیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بنرجی حملے کا بہانہ بناکر ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تاہم چوہدری کے بیانات کو ان کی اپنی پارٹی کے رہنما ابھیجیت مکھرجی نے ایک ٹویٹ کے ذریعے پلٹ دیا۔ انہوں نے ٹویٹ میں کہا' میں دیدی کے جلد صحت مند ہونے کی دعاء کرتا ہوں' اس کے پیچھے جو بھی لوگ ہیں، ان کو بخشا نہیں جانا چاہیے۔ دیدی اب آپ کو آگے بڑھنے کے لیے ایک بڑی جنگ لڑنی ہے، آپ کو جیتنا ہوگا۔ میری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں، ایک بار پھر جلد آپ کو صحت مند ہونے کی دعاء کرتا ہوں'۔

دوسری طرف بی جے پی نے کہا تھا کہ یہ ایک حادثہ ہوسکتا ہے۔ ویسے نندی گرام ممتا بنرجی سے ناراض ہیں۔ پارٹی نے کہاکہ' بنرجی اس واقعہ کے لیے غیر ضروری الزام لگا رہے ہیں کیونکہ موقع پر موجود گواہوں نے اسے ایک حادثہ قرار دیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ جب ان کا ڈرائیور کار موڑ رہا تھا تب ان کا ایک ٹانگ دروازوں کے درمیان آگیا ہے۔

بنرجی کو آج ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

Last Updated : Mar 12, 2021, 9:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.