ETV Bharat / city

ترنمول کانگریس پر کورونا پروٹوکول کی خلاف ورزی کا الزام

مغربی بنگال میں مرکزی وزیر بابل سپریو نے ترنمول کانگریس کے ارکان اسمبلی پر کورونا ویکسین پروٹوکول کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔

corona vaccination
ترنمول کانگریس پر کورونا پروٹوکول کی خلاف ورزی کا الزام
author img

By

Published : Jan 17, 2021, 5:39 PM IST

مغربی بنگال میں کورونا کی ٹیکہ کاری مہم کے ساتھ ساتھ اس پر سیاست بھی زور و شور سے جاری ہے۔ ٹیکہ کاری کے پہلے دن ترنمول کانگریس کے ارکان اسمبلی کو کورونا ویکسین کا ٹیکہ لگائے جانے پر دیگر سیاسی پارٹیوں نے شدید تنقید کی ہے۔

corona vaccination
ترنمول کانگریس پر کورونا پروٹوکول کی خلاف ورزی کا الزام

کانگریس پارٹی اور بائیں محاذ کےساتھ ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی نے کورونا ویکسن پروٹوکول کی خلاف ورزی پر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو گھیرنے کی کوشش تیز کردی ہے۔ اسی ضمن میں مرکزی وزیر بابل سپریو نے ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر جم کر تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ' رفتہ رفتہ ترنمول کانگریس زمین بوس ہونے لگی ہے۔اسی وجہ سے حکمراں جماعت کے تمام رہنما من مانی کرنے لگے ہیں، مرکزی وزیر بابل سپریو نے کہا کہ' وزیراعظم نریندر مودی نے ویکسینیشن مہم کے پہلے روز قوم کے نام پیغام میں واضح لفظوں میں کہا تھاکہ پہلے کورونا کی ویکسین فرنٹ لائن واریئرس کو ہی دی جائے گی لیکن ان سب کے باوجود بھی ترنمول کانگریس نے کورونا پروٹوکول کی خلاف ورزی کی'۔

انہوں نے کہا کہ' اس کا مطلب یہ ہوا کہ ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کو کسی کی فکر نہیں ہے۔وہ صرف اپنے بارے میں سوچتے ہیں، مرکزی وزیر کا کہنا ہے کہ' بی جے پی میں بھی کئی بزرگ رہنما ہیں لیکن انہوں نے کورونا ویکسینیشن کے بارے میں نہیں سوچا'۔

مزید پڑھیں: ستابدی راے کو ناراض ہونے کا فائدہ ملا؟

انہوں نے کہا کہ' ترنمول کانگریس عوامی حمایت کھو چکی ہے۔ رواں برس ہونے وا لے اسمبلی انتخابات میں ممتابنرجی کا جانا طے ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.