نندی گرام انتخابات میں شکست کے بعد ممتا بنرجی نے ووٹوں کی گنتی میں بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے کلکتہ ہائی کورٹ میں معاملہ دائر کیا تھا۔ جس کی آج کلکتہ ہائی کورٹ میں شنوائی ہوئی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو نندی گرام انتخابات سے متعلق تمام دستاویزات اور ویڈیوز محفوظ رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ ساتھ ہی اس معاملے سے جڑے تمام فریقین کو عدالت نے نوٹس بھی بھیجا ہے۔
- مزید پڑھیں: نندی گرام میں ای وی مشین بدلے گئے، ری کاؤنٹنگ پر ریٹرننگ آفیسر کو جان کا خطرہ
- بی جے پی پھوٹ ڈالو راج کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہے: فرہاد حکیم
- اساتذہ کی تقرری کا معاملہ کلکتہ ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ پہنچا
واضح رہے کہ اس معاملے کی شنوائی جسٹس کوشک چند کرنے والے تھے لیکن ان پر بی جے پی سے قربت کا الزام لگاتے ہوئے ممتا بنرجی نے معاملے دوسرے بینچ میں منتقل کرنے کی اپیل کی تھی جس کے بعد جسٹس کوشک چند اس معاملے سے خود کو الگ کر لیا تھا ساتھ ہی ممتا بنرجی پر عدالتی نظام کو بدنام کرنے کی کوشش کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے ان پر پانچ لاکھ کا جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔ جس کے بعد یہ معاملہ جسٹس شمپا سرکار کی اجلاس میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے معاملے کی شنوائی کے بعد الیکشن کمیشن کو ہدایت دی ہے کہ وہ نندی گرام کے نتائج اور انتخاب سے متعلق تمام دستاویزات اور ویڈیوز کو محفوظ رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے اس معاملے کے تمام فریقین کو نوٹس بھی جاری کیا ہے۔