ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی کورونا وائرس کے سبب عام زندگی پوری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔
کورونا وائرس کا کھیل کی دنیا پر بھی گہرا اثر پڑا ہے۔ کورونا وائرس کی رفتار سست پڑنے کے بعد کھیل کی سرگرمیاں دوبارہ بحال کی جارہی ہے۔
کورونا وائرس کے سبب ایک سال کی معطلی کے بعد کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کے ذریعہ کولکاتا کے میدانوں میں ایک بار پھر سرگرمیاں بحال کرنے کی کوشش تیز ہو گئی ہے۔
گزشتہ سال کورونا وائرس کی وجہ سے ایشیا کی قدم ترین فٹبال لیگ کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔
لیکن اس سال حالات میں بہتری کے بعد کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کا انعقاد 18 اگست کو ہوگا جو ستمبر کے پہلے ہفتے تک جاری رہے گا۔
انڈین فٹبال ایسوسی ایشن معربی بنگال کے دفتر میں ایشیائی فٹبال کی تاریخ کی قدم ترین لیگ کے انعقاد کو یقینی بنانے کو لے کر میٹنگ منعقد کی گئی۔
اس میٹنگ میں ایس سی ایسٹ بنگال کو چھوڑ کر محمڈن اسپورٹنگ، موہن بگان سمیت دوسرے کلبوں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔
آئی ایف اے کے مطابق تاریخی فٹبال لیگ کے انعقاد کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔
اگلے ماہ 18 اگست کو لیگ کی شروعات ہو گئی اور ستمبر کے پہلے ہفتے تک جاری رہے گی۔
- مزید پڑھیں: کلکتہ فٹبال لیگ کا پہلا میچ منسوخ ہونے کااندیشہ
انہوں بتایا کہ اس مرتبہ فٹبال لیگ ناٹ آؤٹ راؤنڈ کے تحت کھیلا جائے گا۔ بارہ ٹیموں کو دو الگ الگ گروپ میں رکھے جائیں گے۔ دونوں گروپ کی سرفہرست ٹیموں کے درمیان خطابی جنگ ہو گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال فروری 2020 سے مغربی بنگال کے کھیل کے میدانوں میں کھیل کی سرگرمیاں معطل ہے۔