ETV Bharat / city

مغربی بنگال: مزدوروں سے بھری بس حادثے کا شکار - دھپگوری پولیس

مہاجر مزدوروں کو مغربی بنگال کے ساہودنگی سے کوچ بیہر لے جارہی بس حادثے کا شکار ہوئی، حادثے میں تقریبا 32 مزدور شدید زخمی ہوئے ہیں، ان سبھی کو جلپائی گوڑی کے دھپگوری کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

مزدوروں سے بھری بس حادثے کا شکار
مزدوروں سے بھری بس حادثے کا شکار
author img

By

Published : May 17, 2020, 12:09 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پورے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہے، ایسے حالات میں خاص طور پر ایک ریاست سے دوسری ریاستوں میں جا کر مزدوری کرنے والے غریب مجبور مزدوروں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

مزدوروں سے بھری بس حادثے کا شکار
مزدوروں سے بھری بس حادثے کا شکار

ریاست مغربی بنگال کے ساہودنگی کے اینٹ بھٹہ پر کام کرنے والے مزدوروں سے بھری بس حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے میں کم ازکم 32 مہاجر مزدور شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ساہودنگی میں اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والے یہ تمام مہاجر مزدور مغربی بنگال کے کوچ بیہر جارہے تھے۔

بس میں سوار جن افراد کو زیادہ چوٹیں آئیں ہیں ان میں تین بچے اور چار خواتین شامل ہیں۔ ان سبھی کو جلپائی گوڑی کے دھپگوری کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

دھپگوری پولیس نے موقع پر پہنچ کرحادثے میں زخمی لوگوں کو باہر نکال کر انہیں ہسپتال بھیجنے کا کام شروع کر دیا ہے، بتایا جا رہا ہے کہ حادثے کے بعد سے بس ڈرائیور فرار ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ کورونا وائرس کے خطرے کے سبب لاک ڈاؤن میں کہیں کام نہ ملنے کے سبب یہ مزدور اپنے اپنے گھروں کی جانب جیسے بن رہا کوچ کرنے پر مجبور ہیں۔ گذشتہ دنوں اترپردیش کہ اوریا علاقے میں بھی مزدوروں سے بھری ٹرک زبردست حادثے کا شکار ہوئی تھی جس میں کافی لوگوں کے زخمی اور 25 مزدور کے ہلاک ہونے کی خبر تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.