ETV Bharat / city

اسمگلنگ روکنے کے لئے بی ایس ایف کی کاروائی - مغربی بنگال کے جنوبی دیناج پور

بارڈر سکیورٹی فورس نے 16 سے 18 ستمبر کے درمیان مختلف سرحدی علاقوں میں چھاپے مارکر 65 مویشیوں کے سر، فینسیڈیل دوا کی 3233 بوتلیں، 17.3 کلو گرام گانجا اور دیگر سامان ضبط کیا ہے۔

BSF ON SMUGGLING
اسمگلنگ روکنے کے لئے بی ایس ایف کی کاروائی
author img

By

Published : Sep 19, 2020, 6:41 PM IST

بی ایس ایف نے اس سامان کو سمگلروں کی طرف سے بنگلہ دیش لے جانے کی کوشش کرنے کے دوران صبط کیا ۔ بی ایس ایف کی جانب سے ضبط کی گئی ان اشیاء کی قیمت 1177589 روپے بتائی گئی ہے۔
اس کے علاوہ بی ایس ایف نے 100 بوتلیں فینسڈیل ، ایک موبائل فون ، ایک موٹر سائیکل، کچھ روپے اور آدھار کارڈ کے ساتھ مغربی بنگال کے جنوبی دیناج پور کے رہنے والے راجو سرکار (23) کوگرفتار کیا ہے۔ پکڑے جانے کےوقت راجو سرکار فینسڈیل کی بوتلوں کو لے کر بنگلہ دیش جانے کی کوشش کر رہا تھا۔
ایک دیگر معاملے میں بی ایس ایف نے 17 ستمبر کو مغربی بنگال کے دیناج پور کے رہنے والے رجب علی کو فینسیڈیل کی 172 بوتلیں ( جس کی قیمت 21،187 روپے ) اور 450 بیوپرینورفائن انجیکشن (جس کی قیمت 6،300 روپے ) کے ساتھ گرفتار کیا ۔ پکڑے جانے کے وقت رجب ان اشیاء کو لے کر بنگلہ دیش جانے کی کوشش کر رہا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.