بنگلہ دیشی دراندازوں نے اس وقت فائرنگ کردی جب پوتی برموشہ میں واقع بھارت-بنگلہ دیش سرحد پر آؤٹ پوسٹ کے قریب بی ایس ایف کی پٹرولنگ ٹیم نے انہیں سرحد عبور کرنے سے روک دیا تھا۔ بی ایس ایف کے جوانوں نے دراندازوں کو سرحد عبور کرنے سے روک دیا جس کے بعد انہوں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجہ میں ایک جوان رام سنگھ زخمی ہوگیا۔
بی ایس ایف نے بھی جوابی فائرنگ کی جس کے بعد درانداز وہاں سے بھاگ گئے۔ زخمی جوان کو فوری طور پر مہاراجہ جتیندر برائن میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ شمالی بنگال بی ایس ایف بٹالین کے ایک افسر نے بتایا کہ زخمی جوان کی حالت مستحکم ہے۔
انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشی درانداز اکثر رات کے اوقات میں سرحد پار کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ عام بنگلہ دیشی شہری نہیں بلکہ اسمگلنگ کی وارداتوں میں ملوث شرپسند تھے۔ سرحدی اضلاع میں بی ایس ایف کی گشتی مہم جاری ہے۔