ETV Bharat / city

مغربی بنگال: جئے شری رام نہ بولنے پر بچے کی پٹائی - boy beaten after refused jai shri ram news in urdu

ندیا ضلع کے شانتی پور تھانہ علاقے میں جئے شری رام کا نعرہ لگانے سے انکار کرنے پرایک بچے کی بری طرح سے پٹائی کردی گئی اوربچے کے جسم پر گرم پانی انڈیل دیا گیا۔

boy beaten after refused to say religous slogan in nadia

author img

By

Published : Apr 19, 2021, 8:30 PM IST

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے دوران سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کشیدگی کا خمیازہ عام لوگوں کو بھی بھگتنا پڑ رہا ہے، جس کی وجہ سے بنگال کا پر امن ماحول خطرے میں پڑ گیا ہے۔

ندیا ضلع کے شانتی پور تھانہ علاقے میں جئے شری رام کا نعرہ لگانے سے انکار کرنے پر ایک بچے کی بری طرح سے پٹائی کردی گئی ہے اور اس کے جسم پر گرم پانی انڈیل دیا گیا۔

شانتی پور تھانہ علاقے میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک لڑکا (فرضی نام نواب) کو بی جے پی کے مقامی رہنما مہادیب پرمانک نے جے شری رام کا نعرہ لگانے کو کہا لڑکے نے بی جے پی کے رہنما اور چائے دکاندار کی بات ماننے سے انکار کر دیا۔ اس پر چائے دکاندار غصے میں آکر لڑکے کی پٹائی کر دی۔ دکاندار نے نہ صرف لڑکے کی پٹائی کی بلکہ اس کے جسم پر کھولتا ہوا پانی انڈیل دیا۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی گاؤں والے اکھٹے ہوئےگئے۔ گاؤں والوں نے لڑکے کو کلیانی کے جواہر لال نہرو ہسپتال میں داخل کرایا جہاں وہ زیر علاج ہے۔

پولیس نے جائے واقعہ پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور پورے معاملے کی تفتیش شروع کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مہادیب پرمانک کی تلاش ہے۔

پولیس کو ابتدائی تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ مہادیب پرمانک لڑکے پر حملہ کیا۔ اس واقعے کے بعد سے ہی مہادیب لاپتہ ہے۔'

پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور مہادیب کی تلاش جاری ہے اسے جلد ڈھونڈ نکالا جائے گا۔ گاؤں والوں نے اس معاملے میں ملوث شخص کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.