ETV Bharat / city

Blast Injured Farooq Sardar Dies in Hospital: دھماکے میں زخمی ہونے والے فاروق سردار کی ہسپتال میں موت - باسنتی تھانہ علاقے میں دھماکہ

جنوبی 24 پرگنہ کے باسنتی تھانہ علاقے میں واقع گھر میں ہوئے دھماکے میں زخمی ہونے والے فاروق سردار نام کے ایک شخص کی ہسپتال میں موت ہوگئی۔ Blast Injured Farooq Sardar Dies in Hospital

Blast Injured Farooq Sardar Dies in Hospital
دھماکے میں زخمی ہونے والے فاروق سردار کی ہسپتال میں موت
author img

By

Published : Mar 30, 2022, 1:52 PM IST

مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے باسنتی تھانہ علاقے میں واقع گھر میں ہوئے دھماکے میں زخمی ہونے والے فاروق سردار نام کے ایک شخص کی ہسپتال میں موت ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق باسنتی تھانہ کے تحت مرزا نگر میں واقع ایک مکان میں بم بنانے کے دوران ہوئے زبردست دھماکہ ہوا تھا۔ اس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ Blast Injured Farooq Sardar Dies in Hospital۔ اس دھماکے میں فاروق سردار نام کے ایک شخص شدید طور پر زخمی ہو گیا تھا۔ زخمی شخص کو علاج کے لئے کولکاتا کے ایس ایس کے ایم ہسپتال لانے کے دوران موت ہو گئی۔ بروئی پور تھانہ کے آفیسر راج کمار نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اس گھر میں بم بنانے کا کام ہوتا تھا. بم بنانے کے دوران زوردار دھماکہ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

پولیس نے مزید کہا کہ فاروق سردار نام کے ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ وہ اس گھر میں بم بنانے کا کام کرتا تھا۔ مکان مالک یونس سردار اور دوسرے پڑوسیوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ دھماکے میں ہلاک ہونے والے شخص کی بہن منتشا بی بی نے کہا کہ وہ گھر پر تھی۔ انہیں فون کرکے بتایا گیا کہ ان کے گھر میں دھماکہ ہوا ہے اور اس میں ان کے بھائی شدید طور پر زخمی ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس معاملے میں زیادہ معلوم نہیں ہے۔ گھر میں کیا کام ہوتا تھا کیونکہ ان کا یہاں کم آنا جانا ہوتا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.