ETV Bharat / city

بانکوڑہ ضلع کے تین لوگوں میں بلیک فنگس پائے جانے کی تصدیق

بانکوڑہ ضلع میں کورونا وائرس کی وبا کے درمیان بلیک فنگس اپنا پیر پھیلانے لگا ہے۔ ضلع کے تین لوگوں میں بلیک فنگس کی تشخیص ہوئی ہے۔

black fungus
بلیک فنگس
author img

By

Published : May 23, 2021, 10:18 PM IST

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے میں کامیابی ملنے کی امید کی کرن روشن ہوئی تھی کہ ریاستی حکومت اور محکمہ صحت کے سامنے بلیک فنگس کے چیلنج درپیش ہے۔

ریاست میں کورونا وائرس کے درمیان بلیک فنگس کا خطرہ بھی تیزی سے بڑھنے لگا ہے، جس کے سبب عام لوگوں میں دہشت کا ماحول ہے۔

ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے درمیان ریاست کے ریموٹ ضلع بانکوڑہ میں تین لوگوں میں بلیک فنگس کی علامت پائے جانے کی تشخیص ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق بلیک فنگس کی تصدیق کے بعد تینوں مریض کو سمیلن میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں انہیں بلیک فنگس کے للے اسپیشل وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلیک فنگس کے لیے ریاستی حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائن کے مطابق مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ ڈر اس بات کا ہے کہ اگر یہ بیماری گاؤں کو اپنے لپیٹ میں لے لیتی ہے تو طبی عاملہ کو بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کولکاتا: لاک ڈاؤن کا ایک ہفتہ مکمل، ناکہ چیکنگ جاری

واضح رہے کہ چند روز قبل ریاست میں پانچ لوگوں میں بلیک فنگس کی تصدیق ہوئی ہے۔ دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع شمالی 24 پرگنہ اور جنوبی 24 پرگنہ کے لوگوں میں تشخیص ہوئی ہے۔ ان پانچ لوگوں کو ماہرین کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پانچ میں سے دو مریضوں کی موت ہو چکی ہے جن میں ایک عورت ہے۔ اس پر ریاستی حکومت اور محکمہ صحت تشویش کا اظہار کر رہا ہے۔

ریاستی محکمہ صحت کے مطابق بلیک فنگس کی کئی علامتیں ہیں۔ اس کی تصدیق بھی وقت پر ہو جاتی ہے۔ بس ضرورت اس بات کی ہے کہ اس کا صحیح طریقے سے علاج کیا جائے۔ علاج میں تاخیر سے مریض کی موت ہو سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.