کولکاتا: بی جے پی کارکنان اور حامیوں نے مغربی بنگال بی جے پی صدر دلیپ گھوش سے استعفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کولکاتا میں پارٹی دفتر کے باہر احتجاج کیا۔ صبح سے ہی پارٹی دفتر کے سامنے احتجاج جاری ہے۔
خبروں کے مطابق جنوبی 24 پرگنہ کے متعدد اسمبلی حلقوں سے تعلق رکھنے والے پارٹی کارکنان ٹکٹ تقسیم سے ناراض ہیں اور بی جے پی کے لیے عرصے سے کام کرنے والے کارکنان کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کررہے ہیں۔
احتجاج کرنے والے بی جے پی پارٹی کارکنان نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی ترنمول کانگریس سے آئے رہنماؤں کو ٹکٹ دے رہی جبکہ بی جے پی کے لیے عرصے سے کام کرنے والے پارٹی کارکنان کو نظر انداز کررہی ہے۔ اس ضمن میں پارٹی میں اندرونی خلفشار کی خبریں پہلے بھی گردش کررہی تھی لیکن اب پارٹی کارکنان کھل پر احتجاج کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں'۔