مغربی بنگال بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر دلیپ گھوش بیربھوم ضلع کے ملاپور تھانے میں ایک نابالغ کی موت کو حقوق انسان کی پامالی قرار دیا. انہوں نے کہا کہ بیربھوم ضلع کے ملاپور کے تھانے کے لاک اپ میں موبائل چوری کے الزام میں گرفتار نابالغ کی موت ہو جاتی ہے.
بی جے پی کے ریاستی صدر کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال کی پولیس ترنمول کانگریس کے کیڈر کی طرح کام کر رہی ہے، پولیس کو غیر جانبدار ہونا چاہئے تاکہ عام لوگوں کا ان پر اعتماد برقرار رہے لیکن ریاست میں ایسا کچھ نہیں ہو رہا ہے.
انہوں نے کہا کہ قصوروار پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے، لیکن پولیس والوں سے اب تک کوئی سوا نہیں کیا گیا ہے. لاک اپ میں نابالغ کی موت کے خلاف مغربی بنگال بی جے پی کی جانب سے ملاپور میں 12 کو بند کا اعلان کیا.
دوسری طرف بی جے پی کے رکن پارلیمان سمترا خان نے لاک اپ میں ہلاک ہونے والے نابالغ کے والدین سے ملاقات کی. واضح رہے کہ مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے ملاپور کے تھانے کے لاک اپ میں موبائل چوری کے الزام میں گرفتار نابالغ کی موت ہوگئی.