ETV Bharat / city

شیتل کوچی فائرنگ معاملہ: ممتا بنرجی کا ایک اور آڈیو ٹیپ بی جے پی نے ریلیز کیا

author img

By

Published : Apr 16, 2021, 10:27 PM IST

بی جے پی نے آج شیتل کوچی فائرنگ معاملے میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا ایک آڈیو ٹیپ جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ممتا بنرجی شیتل کوچی سے ترنمول کانگریس کے امیدوار پرتھم رائے کو ہدایت دی کہ وہ کوچ بہار آرہی ہیں اور مرکزی فورسز کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں کی لاش کے ساتھ جلوس نکالیں گی۔

ممتابنرجی
mamata banerjee

بی جے پی کے ریاستی دفتر میں بی جے پی کے آئی ٹی سیل کے سربراہ امت مالویہ نے آڈیو ٹیپ جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ ممتا بنرجی اور پرتھم رائے کے درمیان گفتگو کا آڈیو ٹیپ ہے۔

جس میں ممتا بنرجی ہدایت دے رہی ہیں کہ لاش کو دفنانے نہ دیں، میں جلوس نکالوں گی، خاندان کے کسی فرد کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کے بعد وکیل کے خلاف ایف آئی آر درج کریں۔

امت مالویہ نے کہا کہ ممتا بنرجی ایک وزیراعلیٰ ہیں اگر وہ شیتل کوچی کے مہلوکین کے ساتھ جلوس نکالتی تو ریاست میں امن وامان کی صورت حال خراب ہوسکتی تھی۔ ممتا بنرجی ایف آئی آر درج کرانے سے متعلق ہدایت کیسے دے سکتی ہیں، اس کے علاوہ ممتا بنرجی پوچھ بھی رہی ہیں کہ وکیل کس پارٹی کا ہے۔

امت مالویہ نے کہا کہ ممتا بنرجی مسلسل بول رہی ہیں کہ بی جے پی آئے گی ریاست میں حراستی کیمپ بنیں گے، این آر سی ہوگا اور اپنے بیانات سے وہ اقلیتوں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ادھر لاکٹ چٹرجی نے کہا کہ ممتا بنرجی جس طریقے سے فون پر بات کررہی ہیں اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کا طریقہ کار کیا ہے، درحقیقت ممتا بنرجی پر سے لوگوں کا اعتماد ختم ہوچکا ہے، اس لیے وہ اس طرح کی حرکتیں کررہی ہیں۔

ترنمول کانگریس کے تاپس رائے نے کہا کہ امت مالویہ اسی طرح کے غیر قانونی کاموں میں ملوث ہیں، اس آڈیو ٹیپ کی کوئی اہمیت نہیں ہے، کیا ممتا بنرجی کا فون ٹیپ بی جے پی کررہی ہے، اگر نہیں ہے تو وہ کس بنیاد پر یہ دعویٰ کرسکتے ہیں کہ یہ ممتا بنرجی ہیں، کیا کسی کا فون ٹیپ کرنا قانون کی خلاف ورزی نہیں ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.