ETV Bharat / city

Nusrat Jahan: پارلیمنٹ سے نصرت جہاں کی رکنیت منسوخ کرنے کا مطالبہ

سنگھ میترا موریا نے بتایا کہ ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ نصرت جہاں نے اپنے بایو (لوک سبھا میں) میں ذکر کیا ہے کہ وہ شادی شدہ ہیں اور ان کے شوہر کا نام نکھل جین ہے۔ انہوں نے نصرت جہاں روحی جین کے طور پر حلف لیا تھا۔

bjp-mp-writes-letter-to-speaker-and-demands-action-against-tmc-mp-nusrat-jahan
پارلیمنٹ میں نصرت جہاں کی رکنیت منسوخ کرنے کا مطالبہ
author img

By

Published : Jun 22, 2021, 3:49 PM IST

Updated : Jun 22, 2021, 5:07 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال بشیر ہاٹ پارلیمانی حلقہ سے رکن پارلیمنٹ اور ترنمول کانگریس رہنما نصرت جہاں کی شادی کا معاملہ اب لوک سبھا پہنچ گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنگھ میترا موریا نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو ایک خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے نصرت جہاں کی لوک سبھا رکنیت منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے بتایا کہ ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ نصرت جہاں نے اپنے بایو (لوک سبھا میں) میں ذکر کیا ہے کہ وہ شادی شدہ ہے اور ان کے شوہر کا نام نکھل جین ہے۔ انہوں نے بطور نصرت جہاں روحی جین حلف لیا تھا۔ اب وہ کہہ رہی ہیں کہ ان کی شادی غلط ہے۔ میں نے اسپیکر سے کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے'۔

سنگھ میترا موریان نے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کو پارلیمنٹ کی اخلاقیات (ایتھیک) کمیٹی کو بھیجا جائے، نیز تحقیقات کر کے نصرت جہاں پر کارروائی کی جانی چاہیے'۔

Last Updated : Jun 22, 2021, 5:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.