ETV Bharat / city

مذہبی نعروں پر بی جے پی ایم پی کی ممتا بنرجی پر تنقید

شمالی 24 پرگنہ کے گیارولیا ٹاؤن میں بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو 'اللہ اکبر' سے نہیں 'جے شری رام' کے نعرے پر اعتراض ہے۔

bjp mp criticises mamata banerjee on religious slogans
مذہبی نعروں پر بی جے پی ایم پی نے ممتا بنرجی پر تنقید کی
author img

By

Published : Feb 11, 2021, 1:05 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے گیارولیا ٹاؤن میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے مذہبی نعرے کو لے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر جم کر تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ ایک ہندو ہوتے ہوئے بھی ممتا بنرجی کو جے شری رام کے نعرے سے نفرت ہے۔ بنگال کے عوام کو انہیں اس کا جواب دینا پڑے گا۔

ویڈیو

بی جے پی کے رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ ریاست کے تمام اضلاع میں گھوم گھوم کر جے شری رام کے نعرے کی مخالفت کرتی ہیں۔ اس کا مطلب کیا ہے؟ آپ کیا ثابت کرنا چاہتی ہیں؟

بی جے پی کے رہنما نے کہا کہ مسلم بھائیوں کو جے شری رام کے نعرے پر کوئی اعتراض نہیں ہے یا ہندوؤں کو 'اللہ اکبر' کو لے کر اعتراض نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'نہ تو کسی ہندو نے اللہ اکبر کے نعرے کی مخالفت کی اور نہ ہی مسلمان بھائیوں نے جے شری رام کو لے کر کبھی اعتراض کیا۔ ان دونوں کو جب اعتراض نہیں ہے تو آپ کیوں اعتراض کر رہی ہیں۔'

بی جے پی کے رکن پارلیمان نے کہا کہ ممتا بنرجی نے مسلمانوں کو صرف اور صرف ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا ہے لیکن اس مرتبہ مسلمانوں نے بھی ممتا سے منہ موڑ لیا ہے۔ اس کا مطلب ترنمول کانگریس کا جانا اور بی جے پی کا آنا طے ہو گیا ہے کیونکہ مسلم بھائی بھی وزیر اعظم نریندر مودی کے ترقیاتی کاموں سے بے حد متاثر ہیں۔

بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ کانگریس، لیفٹ فرنٹ اور سیکولر فرنٹ کے درمیان اتحاد ہونے کی خبر ہے۔ اگر ایسا ہو جاتا ہے تو ممتا بنرجی اسمبلی انتخابات میں تیسرے نمبر پر آ جائیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.