ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے مرشدآباد ضلع میں اپنے انتخابی تشہیر کے دوران لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بی جے پی کے بہکاوے میں نہ آئیں۔ بی جے پی رام نومی کے موقع پر فرقہ وارانہ فسادات کرا کے اس سے فائدہ اٹھانے کی فراق میں ہے۔ ان کی باتوں پر دھیان نہ دیں۔'
مرشدآباد کے ساگر دیگھی اور جئے گنج میں اپنی پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہاکہ رام نومی کے موقع پر صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں تاکہ ان کی چال ناکام ہو جائے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک بار پھر مرکزی فورسز اور الیکشن کمیشن پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ آٹھ مراحل میں الیکشن کرانے کے باوجود ان کی انتخابی مہم بند نہیں ہونے والی ہے۔
مرشدآباد کے ساگر دیگھی میں انہوں نے منگل کے روز کہاکہ آئندہ کل رام نومی ہے اس موقع پر بی جے پی ہندو اور مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کرے گی ایک دن کے لیے آئیں گے اور لوگوں کو بانٹنے کی کوشش کریں اور پھر سال بھر کہیں نظر نہیں آئیں گے۔ ان کی باتوں میں نہ آئیں رام نومی، رمضان کا مہینہ اور انا پورنا کا تہوار پر امن طور پر منائیں تاکہ بی جے پی کو موقع نہ دیں۔
دوسری جانب ایک اعر جلسے کے دوران انہوں نے مرکزی فورسز اور الیکشن کمیشن پر بھی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ پانچ مراحل کے انتخابات ہو چکے ہیں۔باقی مراحل کو ایک دفعہ میں مکمل نہ کرکے ایجنسیوں کے ذریعے یہ کہا جا رہا ہے کہ تشہیر بند کیا جائے بی جے پی کو تشہیری مہم چلانے کی اجازت ہے اور ہمیں نہیں ایسا ہم نہیں ہونے دیں گے۔ہم تشہیری مہم چلائیں گے لیکن مختصر کیونکہ کووڈ کا خطرہ بھی بڑھ رہا ہے ساتھ ہی اپنی باتوں سے انہوں نے واضح کر دیا کہ وہ ریاست میں لاک ڈاؤن نہیں ہونے دیں گے۔