ETV Bharat / city

شھبندو ادھیکاری کا وزیراعلی ممتا بنرجی پر متنازع تبصرہ

مغربی بنگال کے مدنی پور ضلع کے شالبونی میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے رہنما شھبندو ادھیکاری نے ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر جم کر تنقید کی۔

author img

By

Published : Apr 24, 2021, 8:23 AM IST

bjp leader suvendu adhikari again criticises cm mamata banerjee

شھبندو ادھیکاری نے کہا کہ سچائی یہ ہے کہ دیدی مونی (ممتا بنرجی ) نے بنگال کے لوگوں کو دھوکہ دیا ہے۔ اقلیتی طبقے کے لوگوں کو سب سے زیادہ گمراہ کیا گیا ہے'۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ دس برسوں کے دوران مغربی بنگال میں کچھ بھی نہیں ہوا۔ ترقیاتی کاموں کے نام پر لوگوں کو گمراہ کیا گیا ہے'۔مدنی پور کے شالبونی میں بی جے پی پوسٹر بوائے شھبندو ادھیکاری نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سے متعلق متنازع بیان بازی کرکے بنگال کی سیاست میں ہلچل پیدا کر دی ہے۔بی جے پی کے رہنما شھبندو ادھیکاری متنازع بیان دینے ہوئے کہاکہ دیدی مونی 65 برس کی ایک عورت ہے دیدی نہیں۔ لوگ کیوں انہیں دیدی کہتے ہیں یہ سمجھ میں آتا ہے۔'

شھبندو ادھیکاری کی وزیراعلی ممتا بنرجی پر متنازع تبصرہ
انہوں نے کہاکہ بڑی ہیں اس لیے عزت و احترام ضروری ہے، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ان کی ہر بات مانی جائے۔ وہ جو کچھ کہتی ہیں ضروری نہیں کہ وہ سب کچھ سچ ثابت ہو۔ شھبندو ادھیکاری کا کہنا ہے کہ بی جے پی کو اکثریت ملے گی کیونکہ بنگال کی عوام ریاست میں تبدیلی چاہتی ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.