ETV Bharat / city

بی جے پی کے رہنما کورونا پازیٹیو، اہلیہ ہسپتال میں داخل - مکل رائے کورونا وائرس سے متاثر

مغربی بنگال بی جے پی کے قومی نائب صدر اور رکن اسمبلی مکل رائے کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں اور ان کی اہلیہ کی حالت خراب ہونے پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

bjp leader mukul roy corona positive
مکل رائے
author img

By

Published : May 14, 2021, 1:14 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بی جے پی کے رہنما اور پارٹی کے قومی نائب صدر مکل رائے کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد انہیں کورنٹائن کردیا گیا ہے۔

دوسری طرف بی جے پی کے رہنما مکل رائے کی اہلیہ کی حالت خراب ہونے پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، وہ بھی کورونا مثبت پائی گئی ہیں، ذرائع کے مطابق مکل رائے اور ان کی اہلیہ کی طبیعت گزشتہ چند دنوں سے خراب تھی اور انہیں سانس لینے میں تکلیف کی شکایت تھی۔

ڈاکٹروں نے کہا کہ مکل رائے کی حالت میں بہتری آنے کے بعد ہوم کورنٹائن میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے، انہیں تمام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے رہنما کی اہلیہ بھی کورونا سے متاثر ہیں، ان کی حالت تھوڑی خراب تھی اس لیے انہیں سالٹ لیک کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 10 لاکھ 12 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ اس بیماری سے اب تک 13 ہزار لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

مغربی بنگال میں ان دنوں منی لاک ڈاؤن نافذ ہے، لوکل ٹرین کی خدمات بھی معطل کر دی گئی ہے، ہوائی جہاز اور ایکسپریس ٹرین سے سفر کرکے بنگال میں داخل ہونے کے لئے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ اور کورونا نیگیٹو رپورٹ کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.