ETV Bharat / city

بی جے پی جان بوجھ کر بنگال میں تشدد پھیلانے کی کوشش کررہی ہے: ممتا بنرجی - اردو نیوز

ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال انتخابات کے نتائج بتاتے ہیں کہ بی جے پی کو شکست دی جاسکتی ہے۔ بنگال کے عوام نے راستہ دکھایا ہے۔

Mamata Banerjee
Mamata Banerjee
author img

By

Published : May 4, 2021, 10:10 PM IST

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج بی جے پی پر تشدد پھیلانے اور بنگال کو بدنام کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جن علاقوں میں بی جے پی نے جیت حاصل کی ہے۔ وہاں بی جے پی ماحول خراب کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

ممتا بنرجی نے ایک نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ 'بی جے پی ایک فرقہ پرست جماعت ہے۔ جعلی ویڈیوز اور مرکزی حکومت کے اختیارات کا استعمال کر کے بنگال میں پریشانی کھڑا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے وفاق کو تباہ و برباد کردیا ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکزی حکومت، ریاستی حکومت کو ویکسین نہیں دے رہی ہے۔ اس کی وجہ سے عوام پریشان ہیں۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال انتخابات کے نتائج بتاتے ہیں کہ بی جے پی کو شکست دی جاسکتی ہے۔ بنگال کے عوام نے راستہ دکھا یا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ سیاست میں عداوت اور انا کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔

بنگال میں تشدد کے واقعات پر کانگریس نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی سپریمو ممتا بنرجی کو خونریزی روکنے کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے راجیہ سبھا کے رکن شکیت سنگھ گوہل نے کہا کہ ترنمول رہنما (بنرجی) کو تشدد کو روکنے کے لئے اقدامات اٹھانا چاہئے کیونکہ انتخابی مینڈیٹ ایک ذمہ داری کے ساتھ آتا ہے۔ یہاں تک کہ اگر نشانہ بی جے پی کارکنان بھی ہیں تو پھر بھی تشدد فوری طور پر رکنا چاہئے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.