بی جے پی کی جانب سے اس معاملے کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا گیاہے۔بی جے پی کا کہنا ہےکہ' ترنمول کانگریس رابندر ناتھ ٹیگور کے شانتی نکیتن پر قبضہ کرنا چاہتی ہے'۔ بی جے پی کی طرف سے اس پورے معاملے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ وشوا بھارتی یونیورسٹی میں ہوئے ہنگامہ آرائی کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر سے ملاقات کے بعد بی جے پی رہنما سومترا خان نے کہا کہ وشوا بھارتی یونیورسٹی میں ہوئے ہنگامہ کی جلد از جلد سی بی آئی جانچ کرائی جائے۔ رابندر ناتھ ٹیگور بیک وقت بھارت، بنگلہ دیش اور مغربی بنگال کے لئے ایک عبقری شخصیت ہیں۔ترنمول کانگریس شانتی نکیتن پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔یہ بہت ہی تکلیف دہ بات ہے۔ہم اس معاملے میں سیاست نہیں چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب دیوار تعمیر کی جا رہی تھی اس وقت ضلع انتظامیہ اگر یونیورسٹی کو ایک خط دیکر اس مسئلے پر بات چیت کرتی تو یہ نوبت نہیں آتی۔لیکن رابندر ناتھ ٹیگور کے اس تصوراتی یونیورسٹی پر حملہ کیا گیا۔ہم چپ نہیں رہ سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:
'وشوا بھارتی کی حد بندی رابندر ناتھ ٹیگور تصورات کے منافی'
ہم نے گورنر کو ایک یادداشت دی ہے۔اگر اسی طرح چلتا رہا تو مرکزی حکومت کے تمام اراضی پر قبضہ ہو جائے گا۔اسی لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ اس معاملے کی جانچ کی جائے۔ جو لوگ اس میں ملوث ہیں ان کو گرفتار کیا جائے۔