ETV Bharat / city

بی جے پی ایک لاکھ حامیوں کے ساتھ لال بازار کا گھیراؤ کرے گی - صبہ علاقے میں ایک ویکسین کیمپ لگایا گیا تھا

کولکاتا میں جعلی کووڈ ویکسین معاملے کے خلاف بی جے پی کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ اس میں ترنمول کانگریس کے رہنما بھی ملوث ہیں۔ بی جے پی کی طرف سے اس معاملے کی سی بی آئی سے جانچ کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

BJP demands CBI inquiry in fake vaccination drive
بی جے پی ایک لاکھ حامیوں کے ساتھ لال بازار گھیراؤ کرے گی
author img

By

Published : Jun 25, 2021, 8:20 PM IST

بی جے پی کے حامیوں نے کولکاتا میں جعلی کووڈ ویکسین کے خلاف احتجاج کیا۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ وہ اس کے خلاف آئندہ ماہ ایک لاکھ حامیوں کے ساتھ پولیس ہیڈ کوارٹر لال بازار کا گھیراؤ کریں گے۔'

در اصل کولکاتا کے قصبہ علاقے میں ایک ویکسین کیمپ لگایا گیا تھا جس کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس کیمپ میں جعلی کووڈ ویکسین دی گئی ہے۔ دیبانجن دیب نام کے ایک شخص نے خود آئی اے ایس افسر بتاکر ویکسین کیمپ لگایا تھا۔ اس معاملے کے سامنے آتے ہی بی جے پی نے ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج شروع کر دیا ہے۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں ترنمول کانگریس کے رہنما بھی ملوث ہیں اور اس معاملے کی بی آئی جانچ ہونی چاہیے۔

کولکاتا میں آج بی جے پی رہنما شیانتن باسو اور اگنی مترا پال نے احتجاج بھی کیا لیکن پولس نے ان کو منتشر کر دیا جس پر شیانتن باسو نے کہاکہ اس معاملے کے خلاف احتجاج و مارچ کریں گے، دو ایک دن کے درمیان ہم اس کے لیے تاریخ طے کر لیں گے۔'

انہوں یہ بھی کہا کہ جب تک لاک ڈاؤن رہے گا ضمنی انتخابات نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم اس کے خلاف احتجاج کرتے رہیں گے۔ اگر ہم کو روکنے کی کوشش کی گئی تو آئندہ ماہ ہم لوگ ایک لاکھ لوگوں کے ساتھ لال بازار کا گھیراؤ کریں گے۔ ہم دیکھیں گے کہ پولس ہمیں کیسے روکتی ہے۔'

انہوں نے کہاکہ جعلی ویکسین معاملے میں اگر کسی کی موت ہوجاتی تو ترنمول کانگریس مرکزی حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتی ہے۔ اس میں ترنمول کانگریس کے رہنما ملوث ہیں۔ اس معاملے کی سی بی آئی جانچ کی جائے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.