ریاستی بی جے پی کی جانب سے آج الیکشن کمیشن میں ترنمول کانگریس اور ممتا بنرجی کے خلاف متعدد شکایتیں درج کرائی گئی ہیں۔ بی جے پی کا ایک وفد جس میں آج شیسیر بجوریا اور ارجن سنگھ شامل تھے۔ اس وفد ریاستی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی اور ترنمول کانگریس کے خلاف متعدد شکایتیں درج کرائیں۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بی جے ی رہنما شیسیر بجوریا نے کہا ترنمول کانگریس کی سربراہ اور کارگزار وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اپنے ایک انتخابی جلسہ میں ووٹروں کو صاف لفظوں میں دھمکی دی ہے کہ مرکزی فورسز آج ہے کل نہیں رہیں گی۔ اس کے بعد ہم ہی رہیں گے۔'
شیسیر بجوریا نے کہا کہ ان کی اس طرح کی کھلی دھمکی کے خلاف ہم نے الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے اور ممتا بنرجی کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ممتا بنرجی کو یہ غلط فہمی ہے یہ سرکار تو رہے گی لیکن وہ سی ایم نہیں رہیں گی۔ اس کے علاوہ بے جے پی نے بی جے پی کے ایک آڈیو ٹیپ اور دلیپ گھوش کے ایک خط جو سوشل میڈیا پر عام ہو رہا ہے۔ اس کے متعلق کہا کہ یہ دونوں باتیں فرضی ہیں۔
دلیپ گھوش کے اس خط میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کو مخاطب کیا گیا ہے جس میں لکھا ہے کہ بنگال میں بی جے پی کی حالت خراب ہے۔بی جے پی بنگال انتخابات میں زیادہ بہتر نتائج حاصل نہیں کر پائے گی۔اس کے متعلق شیسیر بجوریا نے کہا یہ سب فرضی ہیں اور اس کے خلاف ہم سائبر کرائم میں بھی شکایت درج کرائیں گے۔'