ریاست مغربی بنگال کے شمالی بنگال علاقے کے علی پور ڈوارس میں واقع بنیاگوڑی ٹی فیکٹری کے بند ہونے سے ہزاروں مزدور بے روزگار ہوگئے ہیں۔
دیوالی کے موقع پر فیکٹری بند ہونے کے خلاف مزدروں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور فیکٹری بند کرنے کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی۔
تہوار کے موقع پر بنیاگوڑی ٹی فیکٹری کے اچانک بند ہونے سے میں 1500 سے زائد مزدور بے روزگار ہوگئے
مزدوروں کا کہنا ہے کہ' فیکٹری انتظامیہ نے انہیں دھوکہ دیا ہے۔ فیکڑی بند کرنے سے قبل مزدوروں کو پیشگی اطلاع نہیں دی گئی'۔
انہوں نے کہا کہ' انتظامیہ جب تک فیصلہ واپس نہیں لیتی ہے اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا۔ مزید مزدوروں کا کہنا ہے کہ' دیوالی کے موقع پر تنخواہ اور بونس دینے کے بجائے فیکٹری بند کرنے کا اعلان کیا گیاہے'۔
فیکٹری کے گیٹ پر مزدور اپنے مطالبات کو لے کر دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات پر قابو پانے کی کوشش کی، وہیں دوسری جانب فیکٹری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ' دو مزدور یونین کی آپسی لڑائی کے سبب فیکٹری بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے'۔
مزید پڑھیں:
مغربی بنگال: دلیپ گھوش کے خلاف گرفتاری کا حکم
انتظامیہ نے مزدور یونین پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ' مزدوروں کو کام کی تنخواہیں دی جاتی ہیں، ناکہ سیاست کے لئے'۔ انہوں نے مزید یہ بھی کہاکہ' کہ فیکٹری میں مزدوروں کی ضرورت ہے مزدور یونین کی نہیں. مزدور تنظیمیں اگر فیکٹری انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتی ہیں تو ان کا خیرمقدم کیا جائے گا'۔