ETV Bharat / city

ڈورنڈ کپ میں حیدرآباد ایف سی کی 0-5 کے بڑے فرق سے جیت - سی لال چونگ نانو

سی لال چونگ نانو کے دو گول کی بدولت حیدرآباد ایف سی نے آسام رائفل کو یکطرفہ مقابلے میں 0-5 گول سے شکست دے کر ڈورنڈ کپ 2021 کے کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ تقریباً پکی کرلی ہے۔

ڈورنڈ کپ میں حیدرآباد ایف سی کی 1-5 گول سے بڑی جیت

author img

By

Published : Sep 12, 2021, 10:07 PM IST

Updated : Sep 12, 2021, 10:36 PM IST

مغربی بنگال کے کولکاتا میں واقع موہن بگان گراؤنڈ میں ڈورنڈ کپ 2021 کے گروپ ڈی کے ایک دوسرے میچ میں آئی ایس ایل کی ٹیم حیدرآباد ایف سی کا آسام رائفل سے مقابلہ ہوا۔ اسٹار کھلاڑیوں پر مشتمل حیدرآباد ایف سی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم آسام رائفل کو آؤٹ کلاس کر دیا۔ کھیل کے آٹھویں منٹ پر عبدالرحیبا کے گول کی بدولت حیدرآباد ایف سی نے حریف ٹیم پر ایک صفر کی سبقت حاصل کر لی۔

ڈورنڈ کپ میں حیدرآباد ایف سی کی 1-5 گول سے بڑی جیت
ڈورنڈ کپ میں حیدرآباد ایف سی کی 1-5 گول سے بڑی جیت

کھیل کے 18 ویں منٹ پر لال چونگ نانو، 21ویں منٹ پر راہل پوئنا اور 24 ویں منٹ پر ارون کمار سنگھ نے ایک ایک گول کرکے حیدرآباد ایف سی کو پہلے ہاف کے اختتام تک چار-صفر کی سبقت دلانے میں اہم رول ادا کئے۔ دوسرے ہاف میں بھی حیدرآباد ایف سی کی جانب سے شاندار کھیل دیکھنے کو ملا. کھیل کے 81 ویں منٹ پر لال چونگ نانو کے گول نے حیدرآباد ایف سی کو 0-5 گول کی ناقابل شکست دلائی۔ حیدرآباد ایف سی نے اس بڑی جیت کے ساتھ ڈورنڈ کپ 2021 کے کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ تقریباً پکی کر لی ہے۔

ڈورنڈ کپ میں حیدرآباد ایف سی کی 1-5 کے بڑے فرق سے بڑی جیت

ڈورنڈ کپ 2021 کے ایک اور میچ میں محمد شریف نے گوکھلم کیرالہ کو شکست سے بچایا۔ محمد شریف نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم گوکھلم کیرالہ کی آرمی ریڈ کے ہاتھوں یقینی شکست نہ صرف ٹالی بلکہ اپنی ٹیم کو ایک قیمتی پوائنٹ بھی دلایا۔

مغربی بنگال کے ندیا ضلع میں واقع کلیانی میونسپل اسٹیڈیم میں ڈورنڈ کپ 2021 کے گروپ ڈی میں گوکھلم کیرالہ اور آرمی ریڈ کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ کھیل کے آٹھویں منٹ پر رحیم عثمانو نے گول کرکے گوکھلم کیرالہ کو ایک صفر کی سبقت دلانے میں اہم رول ادا کیا۔ کھیل کے 30 ویں منٹ پر پردیپ جین نے پنالٹی کے ذریعہ گول کرکے آرمی ریڈ کو ایک ایک گول کی برابری پر لاکھڑا کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈورنڈ کپ 2021: کیرالہ بلاسٹرس نےانڈین نیوی کو شکست دی

پہلے ہاف کے اختتام سے قبل 43 ویں منٹ پر بکاش تھاپا نے گول کرکے آرمی ریڈ کو 1-2 گول کی سبقت دلائی.دوسرے ہاف کے 64 ویں منٹ پر محمد شریف نے گول کرکے گوکھلم کیرالہ کو 2-2 گول کی برابری پر لاکھڑا کر دیا۔ کھیل کے اختتام تک گوکھلم کیرالہ اور آرمی ریڈ کے درمیان مزید گول کرنے کی کوشش جا رہی لیکن کسی کو کامیابی نہیں ملی اور میچ 2-2 گول سے ڈرا ہو گیا. دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ پر اکتفا کرنا پڑا۔

Last Updated : Sep 12, 2021, 10:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.