ریاست مغربی بنگال West Bengalکے ہگلی ضلع، بھیدیشور Bhadeshwarمیں واقع شیام نگر جوٹ مل(Bhadeshwar Jutemill Closed Thousands Jobless)کے اچانک بند ہونے سے تقریباً تین ہزار مزدور بے روزگار ہو گئے۔ مزدوروں میں بے چینی اور ناراضگی پائی جا رہی ہے.
ذرائع کے مطابق جب مزدور ڈیوٹی کے لئے بھیدیشور جوٹ مل پہنچے تو گیٹ پر سسپنشن نوٹس Suspension Orderدیکھ کر وہ حیران و پریشان ہو گئے۔ دیکھتے ہی دیکھتے مزدوروں کی بھیڑ جمع ہونے لگی، مزدوروں نے مل انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑک کی ناکہ بندی کر دی۔
پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور مزدوروں کو سمجھایا جس کے بعد آمد و رفت بحال ہو گئی۔
مزدوروں کا کہنا ہے کہ مل انتظامیہ نے انہیں دھوکہ دیا ہے، ’’مزدوروں کو مطلع کئے بغیر ورک آف سسپنشن کا نوٹس دینا سراسر غلط ہے، اس کے خلاف تحریک چلائی جائے گی۔‘‘
ترنمول کانگریس مزدور یونین کے رہنما رمیش چودھری کا کہنا ہے کہ ’’مل انتظامیہ اور مزدور یونین کے درمیان بات چیت جاری ہے، نتیجہ برآمد ہونا چاہئے، اگر ایسا نہیں ہوا تو ہمارے پاس دوسرا راستہ بھی موجود ہے۔‘‘
کانگریس اور سی پی آئی ایم کے مزدور یونین کے حامیوں نے بھی جوٹ مل بند کئے جانے کے خلاف احتجاج کیا۔