ETV Bharat / city

کولکاتا کارپوریشن شہر کے ہر ایک مکانات کا سروے کرے گی - bengal govt to conduct survey to detect people

کولکاتا کارپوریشن کی ٹیم گھروں کا دورہ کرنے کے بعد مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد کی فہرست تیار کرکے محکمہ صحت کو ارسال کرے گی۔ اس کام کیلئے 2ہزار ورکروں کی خدمات حاصل کی جائے گی۔

Bengal govt to conduct survey to detect people with comorbid conditions in Kolkata

author img

By

Published : Aug 21, 2020, 8:25 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کااندازہ لگانے کیلئے شہریوں کے درمیان میں سروے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کولکاتا کارپوریشن کے شہر کے 144وارڈ میں ایک ٹیم بھیجے گی جس میں ایسے شہریوں کی فہرست بنائے گی جو مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔

ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، دل کی بیماری، گردوں کی بیماری، پلمونری بیماری، کینسر اور تپ دق جیسے بیماریوں میں مبتلا افراد سے کہا جائے گا کہ اگر ان میں جب بھی کورونا وائرس کے علامات پائے جاتے ہیں تووہ انتظامیہ کو ہدایت دیں۔ کولکاتا کارپوریشن کی ٹیم گھروں کا دورہ کرنے کے بعد مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد کی فہرست تیار کرکے محکمہ صحت کو ارسال کرے گی۔ اس کام کیلئے 2ہزار ورکروں کی خدمات حاصل کی جائے گی۔ یہ کام ایک مہینے میں مکمل کرلیا جائے گا۔

محکمہ صحت کے آفیسر نے کہا کہ اس پورے ایکسرسائز کا بنیادی مقصد مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد میں اگر کووڈ کی ہلکی سی بھی علامت ہے تو انہیں ٹسٹ کیلئے بھیجا جائے۔ بہت سارے لوگ ایسے ہیں جنہوں نے ابتدائی طور پربیماری کو نظرانداز کیا جس کی وجہ سے ان کی حالت خراب ہوگئی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ مختلف بیماریوں کے شکار ہر فرد کا تاخیر کئے بغیر جانچ کی جائے۔

حال ہی میں وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے وزیر اعظم کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ میں کہا کہ ریاست میں کورونا وائرس کی وجہ سے زیادہ تر ان مریضوں کی موت ہوئی ہے جو مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.