ETV Bharat / city

گورنر کا ممتا بنرجی پر اقلیت نوازی کا الزام - گورنر مغربی بنگال جگدیپ دھنکر کا ممتا بنرجی پر الزام

گورنر مغربی بنگال جگدیپ دھنکر نے کہا کہ 'وزیراعلی ممتا بنرجی نے نظام الدین مرکز معاملے میں اقلیتی برادری کو خوش کیا۔'

گورنرکاممتا بنرجی پر اقلیت نوازی کا الزام

author img

By

Published : Apr 24, 2020, 5:03 PM IST

گورنر مغربی بنگال جگدیپ دھنکرنے کہا کہ 'وزیراعلی ممتا بنرجی نے نظام الدین مرکز معاملے میں اقلیتی برادری کو خوش کیا۔'

مغربی بنگال حکومت اور راج بھون کے مابین تنازعہ جمعہ کو مزید بڑھ گیا۔ گورنر جگدیپ دھنکر نے وزیر اعلی ممتا بنرجی پر اقلیتی برادری کی کھلی خوشامد کرنے کا الزام عائد کیا۔

ممتا بنرجی کے جمعرات کو بھیجے گئے خط کا حوالہ دیتے ہوئے جہاں انہوں نے گورنر پر حکومت کے کام کاج میں "بار بار مداخلت" کرنے کا الزام لگایا۔

گورنر نے کہا کہ وزیر اعلی کا خط ریاست میں کووڈ-19 وبا سے نمٹنے میں ہوئی فاش ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کا عذر اور حکمت عملی ہے۔

وزیراعلی کو سیاست اور محاذ آرائی سے دستبردار ہونے پر زور دیتے ہوئے ، دھنکر نے کہا کہ ان کا برتاؤ ریاست کے لوگوں کی پریشانیوں کو مزید پیچیدہ بنا رہا ہے۔

گورنر نے کہا کہ"آپ کا موقف حکمت عملی کا ایک حصہ ہے جو اس مشکل وقت میں غلطیوں کو چھپانے کی کوشش کے طور پر کی گئی ہے۔

گورنر نے کہا، " نظام الدین مرکز معاملے میں اقلیتی طبقے کے ساتھ آپ کی خوشامد پالیسی واضح ہوچکی ہے، اور یہ انتہائی بدترین سلوک ہے جسے بالکل بھی صحیح نہیں کہا جاسکتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.