ETV Bharat / city

وزیراعظم کے ساتھ اشتہار میں نظر آنے والی خاتون کی روداد

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے لکشمی دیوی نے کہا کہ ' انہیں نہ تو ' پردھان منتری آواس یوجنا' کے تحت کوئی گھر ملا ہے اور نہ ہی ان کے پاس اپنا کوئی نجی مکان ہے'۔

author img

By

Published : Mar 25, 2021, 8:51 PM IST

bengal-election-2021-pmay-advertisement-controversy-at-kolkata

کولکاتا: گذشتہ دنوں 'پردھان منتری آواس یوجنا' کا ایک اشتہار شائع ہوا تھا۔ اشتہار میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ایک مسکراتی ہوئی خاتون بھی نظر آ رہی تھیں۔ 'خود کفیل بھارت' خود کفیل بنگال' کے نعرے کے ساتھ، اشتہار میں لکھا تھا کہ' پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت مجھے اپنا گھر ملا ہے'۔ سر پر چھت ہونے کی وجہ سے تقریباً 24 لاکھ خاندان خود کفیل ہوگئے۔ ساتھ آئیں اور مل کر 'خود کفیل بھارت' کے خواب کو حقیقت بنائیں۔

ویڈیو

اشتہار میں جس خاتون کی تصویر چھپی ہے ان کا نام لکشمی دیوی ہے۔ خبروں کے مطابق لکشمی دیوی کو اشتہار شائع ہونے کے بعد پتہ چلا کہ ان کی تصویر کا اشتہار میں استعمال کیا گیا ہے'۔

لکشمی دیوی کے مطابق وہ اس وقت سے پریشان ہیں جب سے انہوں نے اخبار میں اپنی تصویر دیکھی ہے۔ انہیں یہ تک نہیں معلوم کہ ان کی یہ تصویر کب اور کس نے لی ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ' انہیں نہ تو ' پردھان منتری آواس یوجنا' کے تحت کوئی گھر ملا ہے اور نہ ہی ان کے پاس اپنا کوئی نجی مکان ہے۔

لکشمی دیوی نے کہا کہ ' وہ اپنے کنبے کے ساتھ کرایہ کے مکان میں رہتی ہیں اور وہ ماہانہ 500 روپیہ اس کا کرایہ بھی ادا کرتی ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.