ETV Bharat / city

این آر سی کے خلاف اپوزیشن اور برسراقتدار جماعت ایک ساتھ - NRC news

مغربی بنگال کی اسمبلی میں ترنمول، بایاں محاذ اور کانگریس ایک ساتھ این آر سی کے خلاف تجویز پیش کریں گی۔

علامتی تصویر
author img

By

Published : Sep 4, 2019, 11:37 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 11:54 AM IST

مغربی بنگال اسمبلی میں ترنمول کانگریس کے ہمراہ بایاں محاذ اور کانگریس ایک ساتھ این آر سی کے خلاف تجویز پیش کریں گی۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بھی اس موقعے پر موجود رہیں گی، جبکہ بی جے پی اس کی حمایت میں نہیں ہے۔

اس سلسلے میں بدھ کے روز ریاستی اسمبلی کے بزنس ایڈوائزری کی میٹنگ میں اس پر فیصلہ کیا گیا۔

غور طلب ہے کہ ریاست آسام میں 31 اگست کو این آر سی کی حتمی فہرست جاری کی گئی تھی، جس میں تقریباً 19 لاکھ افراد کے نام غائب تھے۔

اس سلسلے میں مغربی بنگال کی اسمبلی میں این آر سی کی مخالفت میں آئندہ 6 ستمبر کو ریاستی حکومت کی جانب سے اسمبلی میں تجویز پیش کی جائے گی اور این آر سی پر بحث ہوگی۔

واضح رہے کہ سنہ 2019 کے عام انتخابات سے قبل ہی سے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی این آر سی کی مخالفت کر رہی ہیں، اور کئی اجلاس میں خطاب کے دوران انہوں نے این آر سی کی کھل کر مخالفت کی ہے، کئی بار واضح کیا ہے کہ مغربی بنگال میں کسی بھی قیمت پر این آر سی نافذ نہیں ہونے دیں گے'۔ ممتا بنرجی نے آسام میں این آر سی کے تحت 19 لاکھ افراد کی شہریت سے محرومی پر سخت برہمی کا اظہار بھی کیا تھا۔

غور طلب ہے کہ مغربی بنگال میں بھی مرکزی حکومت کی جانب سے این آر سی کرانے کی خبریں سرخیوں میں ہیں۔ ممتا بنرجی نے اس سلسلے میں پارٹی کے رہنماؤں کو باخبر رہنے کی تلقین کی ہے، خصوصی طور پر شمالی بنگال کے راہنماؤں کو متحرک ہونے کی ہدایت دی ہے۔

منگل کے روز ریاستی اسمبلی میں زیرو آور کے دوران سی پی آئی ایم کے راہنما سوجن چکرورتی نے کہا کہ تمام کام کو روک کر پہلے این آر سی پر بحث ہونی چاہیے جبکہ کانگریس کے راہنما اسیت مترا نے بھی یہی مطالبہ کیا جبکہ ترنمول کانگریس کے رہنما سوبھن دیب چٹرجی نے اسمبلی میں کہا کہ مغربی بنگال میں این آر سی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کسی بھی صورت میں ایسا نہیں ہونے دیں گے'۔

بدھ کے روز اسمبلی میں میٹنگ کے دوران ترنمول کانگریس بایاں محاذ اور کانگریس کی طرف سے این آر سی پر بحث کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔

Intro:مغربی بنگال اسمبلی میں این آر سی کے سلسلے میں ممتا بنرجی کی حکومت آئندہ 6ستمبر کو تجویز پیش کرنے والی ہے کانگریس اور بایاں محاذ نے بھی اس کی حمایت کی ہے بدھ کے روز اس سلسلے میں ریاستی اسمبلی کے بزنیس ایڈوائزری کی میٹنگ میں اس کا فیصلہ کیا گیا.

Body:مغربی بنگال اسمبلی میں ترنمول کانگریس کے ہمراہ بایاں محاذ اور کانگریس ایک ساتھ این آر سی کے سلسلے میں تجویز پیش کریں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بھی اس موقع پر موجود رہیں گی جبکہ بی جے پی اس کی حمایت میں نہیں ہے. این آر سی کی مخالفت کرتے ہوئے آئندہ 6 ستمبر کو ریاستی حکومت کی جانب سے اسمبلی میں تجویز پیش کی جائے گی اور این آر سی پر بحث ہوگی. واضح رہے کہ2019 کے عام انتخابات سے قبل ہی سے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے این آر سی کی مخالفت کر رہی ہیں اور کئی جلسوں میں خطاب کے دوران انہوں نے این آر سی کی مخالفت کی ہے اور کئی بار واضح کیا ہے کہ مغربی بنگال میں کسی قیمت پے این آر سی نافذ نہیں ہونے دیں گے ممتا بنرجی نے آسام میں این آر سی کے تحت 19 لاکھ افراد کی شہریت سے محرومی پر سخت برہمی کا اظہار بھی کیا تھا مغربی بنگال میں بھی مرکزی حکومت کی جانب سے این آر سی کرانے کی خبر بھی گرم ہے. ممتا بنرجی نے اس سلسلے میں پارٹی کے رہنماؤں کو باخبر رہنے کی تلقین کی ہے خصوصی طور پر شمالی بنگال کے راہنماؤں کو متحرک ہونے کی ہدایت دی ہے. منگل کے روز ریاستی اسمبلی میں زیرو آور کے دوران سی پی آئی ایم کے راہنما سوجن چکرورتی نے تمام کام کو روک کر پہلے این آر سی پر بحث ہونی چاہیے جبکہ کانگریس کے راہنما اسیت مترا نے بھی یہی مطالبہ کیا جبکہ ترنمول کانگریس کے رہنما سوبھن دیب چٹرجی نے اسمبلی میں کہا کہ مغربی بنگال میں این آر سی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کسی صورت میں ایسا نہیں ہونے دیں گے بدھ کے روز اسمبلی میں میٹنگ کے دوران ترنمول کانگریس بایاں محاذ اور کانگریس کی طرف سے این آر سی پر بحث کرنے کی تجویز پیش کی گئی.

Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 11:54 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.