ETV Bharat / city

بی ڈی او عرفان حبیب نے خود ایک خاتون کا فارم بھرا - سرحدی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں سے فائدہ

سرحدی ضلع مالدہ کے بی ڈی او عرفان حبیب لکشمی بھنڈار منصوبے کے تحت منعقد کیمپ کا جائزہ لینے کے دوران خود کرسی پر بیٹھ کر ایک خاتون کا فارم بھرنے لگے جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

BDO Irfan habib
بی ڈی او عرفان حبیب
author img

By

Published : Aug 26, 2021, 10:20 PM IST

مغربی بنگال حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ترقیاتی منصوبوں کو عوام تک پہنچانے کے لئے تمام اضلاع میں کیمپوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔

ریاست کے دور دراز کے اضلاع خاص طور پر بھارت-بنگلہ دیش بین الاقوامی سرحد سے متصل اضلاع میں دوارے سرکار کیمپوں کے ذریعہ ترقیاتی منصوبوں کو عوام تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

بھارت-بنگلہ دیش کے بین الاقوامی سرحد سے متصل مغربی بنگال کے تمام اضلاع میں رہنے والے باشندوں بالخصوص خواتین میں اس کو لے کر خاصی دلچسپی پائی جا رہی ہے۔

سرحدی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے دوارے سرکار اسکیم کے تحت کیمپوں کے انعقاد کے دوران خواتین کی زبردست بھیڑ دیکھی جا رہی ہے۔

اسی درمیان سرحدی ضلع مالدہ کے بی ڈی او عرفان حبیب لکشمی بھنڈار منصوبے کے تحت منعقد کیمپ کا جائزہ لینے کے دوران خود کرسی پر بیٹھ کر ایک خاتون کا فارم بھرنے لگے جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

مالدہ ضلع کے جاتری ڈانگہ پنچایت کے حسیب الرحمن ہائی اسکول میں دوارے سرکار اسکیم کے تحت کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ کا جائزہ لینے کے لیے بلاک ڈیلوپمنت آفیسر عرفان حبیب دورے پر آئے۔

بی ڈی او عرفان حبیب کیمپ میں خواتین کی زبردست بھیڑ دیکھ کر حیران رہ گئے۔ انہوں نے خواتین کی مدد کرنے کے لئے خود ہی ایک کرسی پر بیٹھ کر لکشمی بھنڈار منصوبے کے لئے خواتین کے فارم بھرا۔

یہ بھی پڑھیں:

کولکاتا: ضرورت مندوں میں کھانا تقسیم کیا گیا

بی ڈی او عرفان حبیب نے کہا کہ انہیں جس کام کے لئے اعلیٰ عہدہ ملا ہے وہ اسی کے تحت کام کر رہے ہیں۔ اس میں کوئی بڑی بات نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ زیادہ سے زیادہ خواتین کی مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ سماج میں مثبت پیغام جائے۔ لوگوں کو یہ بات سمجھ میں آئے کہ وہ اکیلے نہیں ہیں۔ ضلع انتظامیہ ان کی مدد کے لئے کھڑی ہے۔

بی ڈی او عرفان کا کہنا ہے کہ کیمپ کا جائزہ لینے کا مطلب یہ ہے کہ یہاں کسی بھی طرح کی کوئی بدنظمی نہ ہو۔ تمام خواتین کے مسائل کا حل آسانی سے ہو سکے۔

مغربی بنگال کے تمام اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کو عوام تک پہنچانے کے لئے دوارے دوارے کیمپ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کے تحت دوارے سرکار اسکیم کے لئے اب تک پانچ کروڑ سے زائد لوگوں نے رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.